اسلامیات

عیدالفطر؛دواہم پیغام

موجودہ حالات میں عیدالفطرکےموقعہ پرمتعصب حکومت اوراسکےکارندوں کےظلم وتشددکانشانہ بننےسےبچنےکی حتی الامکان کوشش کرتےہوئےمعتبرمفتیان کرام کی رہنمائی کےمطابق حسب سہولت عیدالفطرکی نمازاداکریں ـ
مزیددوباتیں قابل ذکرہیں؛جن میں امت کی بڑی تعدادغفلت برت رہی ہیں، انکی طرف توجہ ضروری ہے ـ
(۱)عیدالفطرکی رات عام طورسےغفلت ولاپرواہی،لہوولعب اورشوروشغب میں گزرجاتی ہے؛حالاںکہ عیدکی رات کولیلةالجائزہ اوریوم عیدکویوم الجائزہ قراردیاگیاہے،گویارمضان المبارک کی عبادتوں،ریاضتوں کابدلہ اس رات ودن میں دیاجائےگا،اسی وجہ سےعلماء نے پوری رات عبادت کرنےاور نفلیں پڑھنےکومستحب قرار دیا ہےـ اس رات میں عبادت کےبےشمارفضائل ہیں؛ عید الفطر کی رات انعام والی رات ہے ،اس رات عبادت کرنے والے کا دل قیامت کے دن مردہ نہیں ہوگا ، عبادت کرنے والے کے لئے جنت واجب ہوجائےگی ،چاند رات میں کی جانے والی دعاء رد نہیں ہوتی ہےـ
علماء نے تو یہاں تک فرمایا ہےکہ:اس شخص کادل دنیاکی محبت میں دیوانہ نہ ہوگا،جوحقیقت میں دلوں کی موت ہے،اوریہ شخص بری موت سےمحفوظ رہےگاـ
(۲)ملک میں جس طرح کی افراتفری کی صورتحال ہےغربت،فقروفاقہ اورتنگدستی نےنہ جانےکتنےگھروں پردستک دیدی ہے،بھوک پیاس کی شدت اورظلم وتشددکی کثرت نےنہ معلوم کتنےگھروں کواجاڑکررکھدیاہے؛ایسے سنگین ترین حالات میں ہمیں دیگرعیدکےمقابلےمیں قدرےقربانی دینی ہوگی،خرچ کوکم کرکےمحتاجوں،ضرورتمندوں،فقراء،غرباء اورمساکین کاخیال رکھنااورانکو خاطرخواہ امدادفراہم کرنااہم فریضہ اوروقت کی ضرورت ہے؛نیزایسےمتوسط درجےکےلوگوں کی مددکرنی ہوگی، جن کوفقروفاقہ نےآدبوچاہواورایسےمالداروں کی بھی مددکرنی ہوگی جن کےمال ودولت موجودہ حالات میں کام نہ آرہےہوں ـ
ہم میں سےہرایک کوچاہیےکہ ان دونوں کاموں کواپنااپناواجبی فریضہ سمجھ کرانجام دیں؛تاکہ ایک طرف ہم انعام خداوندی سےلطف اندوزہوسکیں تودوسری طرف ہمارےساتھ ہمارےدیگرمسلمان بھائ بھی عیدکی خوشی سےمحظوظ ہوسکیں،اورانکےچہرےپرمایوسی،غم اورفقروفاقہ، غیض وغضب کاشکن نہ دکھائ دے؛اخوت ومحبت بھی پروان چڑھےـ
ہم دعاگوہیں کہ:اللہ تبارک وتعالی ہم سب کو ان باتوں پرعمل پیراہوکران فضائل کوحاصل کرنےکی توفیق عطافرمائے ـ آمین ـ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×