آئینۂ دکن

شبِ برأت 9؍اپریل بروزِ جمعرات ہوگی

حیدرآباد: 7؍اپریل (عصر حاضر) شبِ برأت 9؍اپریل بروزِ جمعرات ہوگی۔ عام کیلنڈروں میں 8؍اپریل بروزِ چہارشنبہ درج ہے لیکن چونکہ ماہِ رجب المرجب 26؍مارچ کو ختم ہوا اور رؤیت ہلال کمیٹیوں کے مطابق ماہِ شعبان کا چاند 26؍مارچ کو دیکھا گیا۔ اس طرح شعبان المعظم کی پہلی تاریخ 27؍مارچ کو ہوئی اور 14؍شعبان المعظم یعنی شبِ برأت 9؍اپریل بروزِ جمعرات ہوگی۔

عوام الناس میں تذبذب اس لیے بھی پایا جارہا ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان میں چاند ایک دن قبل دیکھا گیا اور سعودی عرب میں بھی ماہِ رجب المرجب 29؍دن کا ہوا ہے اس طرح تین دن تک علیحدہ علیحدہ ممالک میں شبِ برأت ہوگی۔ اس تذبذب میں عوام الناس بے چینی کا شکار ہے کہ شبِ برأت کب منعقد ہوگی۔ ہندوستان کے تمام رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اعلان کے مطابق شبِ برأت 9؍اپریل بروزِ جمعرات کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×