احوال وطن

آصف آباد میں جلسہ سیرت مصطفیﷺ و اصلاحِ معاشرہ

آصف آباد: 5؍نومبر (عصر حاضر) محمد طلحہ راشد کی اطلاع کے بموجب جلسہ سیرت مصطفیﷺ و اصلاحِ معاشرہ بتاریخ 9؍نومبر بروزِ ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام اےروز گاڑن نزد چیک پوسٹ آصف آباد(کے.بی) تلنگانہ منعقد ہورہا ہے۔ جس کی
صدارت  حضرت مولانا یوسف زاہد صاحب مظاہری دامت برکاتہم خطیب مسجد مدراسی ورنگل و چئیرمین کھادی اینڈ اسٹیٹ اینڈ کھادی ولیج تلنگانہ اسٹیٹ فرمائیں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد جلال الدین صاحب دامت برکاتہم خطیب مسجد منورہ و ناظم مدرسہ امداد العلوم کھمم کا کلیدی خطاب ہوگا۔ اجلاس کا آغاز حافظ و قاری سید مصطفیٰ صاحب جئے پور کی قرأت کلامِ پاک سے ہوگا اور دربارِ رسالت مآبﷺ میں مولانا میر اشرف علی ہاشمی اسعدی صاحب آصف آباد ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ اراکینِ استقبالیہ کمیٹی و  نوجوانان شہر آصف آباد نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

نوٹ:  باہر سے آنے والے مہمانوں کے لئے مسجد ھدی میں مغرب تا عشاء کھانے کا نظم رہیگا اور خواتین کے لئے پردے کا انتظام رہیگا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×