ریاست و ملک
سپریم کورٹ‘ دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسانوں کو فوری طور پر ہٹانے کی درخواست پر سماعت کرے گی
نئی دہلی: 14؍دسمبر (عصر حاضر) سپریم کورٹ 16؍دسمبر کو دہلی کے متعدد سرحدی مقامات پر تین نئے فارم قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کو فوری طور پر ہٹانے کے لئے حکام سے ہدایت کی درخواست کی سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کے بنچ ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی راما سبرامانیم لاء اسٹوڈنٹ رشبھ شرما کی دائر کردہ درخواست کی سماعت کریں گے۔ رشبھ شرما کا کہنا ہے کہ روڈ بلاک کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بڑی تعداد میں افراد کے جمع ہونے کی وجہ سے کووڈ 19 کیسوں میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔
کسانوں تنظیموں کی جانب سے حال ہی میں منظورہ قوانین کسانوں کے پیداواری تجارت اور تجارت (فروغ اور سہولت) ایکٹ 2020 کے خلاف مسلسل اٹھارہ دنوں سے احتجاج جاری ہے۔