آئینۂ دکن

اچھی نیت، کڑی محنت اور وسائل کی قدر کامیابی کی ضامن: مولانا غیاث احمد رشادی

حیدرآباد: 7؍جنوری (پریس ریلیز) تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے کےلیے طلباء و طالبات میں تین اوصاف ضروری ہیں،ایک یہ کہ طلباء اپنی نیت خالص رکھیں اچھی اور سچی نیت سے انسان اونچے درجات حاصل کرلیتا ہے۔ اسی لیے رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور کامیابی پانے کے لیے کڑی محنت بھی درکار ہے بغیر محنت کے کامیابی کا خواب دیکھا نہیں جاسکتا اور تیسرے یہ کہ علم کے حصول کے لیے جتنے وساءل آپ کو میسر ہوں ان وساءل کی پوری قدر کریں ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث احمد رشادی نے صفا بیت المال انڈیا کے زیراہتمام 6 جنوری کو ہاءی ٹیک گارڈن ملک پیٹ میں منعقدہ جلسہ تقسیم اسناد سے کیا اور طلباء و طالبات سے اپیل کی کہ وہ علم حاصل کرنے کے دوران بلند نیتیں رکھیں علم ایک سمندر ہے جو اس سمندر میں جس قدر غوطہ لگاءے گا اسی قدر علم کی موتیاں حاصل کرسکے گا۔صفابیت المال کی جانب سے سال دو ہزار ایکیس میں دسوی کا امتحان پاس کر نے والے طلباؤطالبات میں اسناد کی تقسیم عمل میں آئی، واضح ہو کہ صفا بیت المال عوام میں تعلیمی شعور بیداری کی مہم کئی سالوں سے چلا رہا ہے تعلیمی میدان میں لوگوں کو آگے بڑھانے کے مختلف اوقات میں مختلف طریقوں سے تعلیمی میدان میں حصہ لیا، کبھی اسکولی طلباء میں اخلاقیات کا درس دیکر کبھی یتیموں کی کفالت کے ساتھ کبھی سال کی ابتدا میں بچوں میں تعلیمی کٹس کی تقسیم کر کے، اس وقت صفا بیت المال کی جانب سے سال 2022 ٹاس ایس ایس سی امتحانات دلوانے کے لئے طالبہ و طالبات کا داخلہ کروایا گیا، 1017 طلباء نے حصہ لیا ہے جس پر اب تک پچیس لاکھ روپئے سے زائد خرچ کئے جاچکے ہیں، داخلہ لینے والے طالباء و طالبات کےلئے سنٹرس بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ وہ امتحانات کی تیاری میں انہیں سہولت ہو سکے اسی کے اس کے ساتھ ہی ٹاٹا کے اشتراک سے اڈلٹ لیٹریسی پروگرام بھی چلایا جارہا ہے، جس کے لئے مختلف علاقوں کے ان پڑھ افراد کے لئے سنٹرس ٹیچر س وغیرہ کا مکمل انتظام کیا گیا، ٹرسٹیان صفا بیت المال نے اپیل کی ہے کہ وہ عوام میں تعلیمی میدان کو آگے بڑھانے کے لئے بھر پور حصہ لیں،اس موقع پر مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی نائب صدر اور مولانا عبد اللہ معاذ صاحب معین نائب صدر نے اس پراجیکٹ سے متعلق رہنمایانہ اہم ترین باتیں طلباء و طالبات کے سامنے رکھیں اور انہیں علم و ہنر دلچسپی سے حاصل کرنے کی ترغیب دی مرکزی صفا بیت المال کے اسٹاف نے اسناد کی تقسیم میں بھرپور تعاون کیا اورجانی احمد صاحب نے نگرانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×