ریاست و ملک

صفا بیت المال شاخ کریم نگر کی جانب سے  مستحق روزہ دار خاندانوں میں رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم

کریم نگر: 2؍اپریل (پریس ریلیز) حافظ محمد حکیم خان(نائب صدرصفا بیت المال شاخ کریم نگر) کی اطلاع کے مطابق صفا بیت المال شاخ کریم نگرکے زیر اہتمام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شہرکے مختلف محلہ جات کے نمائندوں کے ذریعہ غریب مستحق روزہ داروں کی نشاندہی کے بعد 2/اپریل2022ء بروزہفتہ صبح 10:30بجے شالمار فنگشن ہال کشمیر گڈھ کریم نگر میںدو سو سے زائد غریب مستحق روزہ دارخاندانوں میں( چار لاکھ روپئے مالیتی) رمضان راشن کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس تقسیم کے موقع پر مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب (صدرصفا بیت المال شاخ کریم نگر)نے راشن لینے والے افراد کو رمضان میں روزوں اور عبادتوں کے اہتمام اور رمضان کے قیمتی اوقات میں لغویات اورگناہوں سے بچنے نیز ایثار وہمدردی کو اپنانے کی تلقین کی اور کہاکہ اس رمضان المبارک کے مبارک موقع پر تمام اراکین ومعاونین صفا کے حق میں دعائیں کریں۔اس تقسیم کے موقع پر ،جناب سید حامد علی صاحب ،جناب محمد رفیع صاحب ،مفتی محمد صادق حسین قاسمی صاحب ،مولانا مجیب قاسمی صاحب ،حافظ محمد اسماعیل صاحب ،حافظ محمد خورشید خان صاحب،واراکین صفاکے علاوہ دیگر معززان شہر،علماءوحفاظ کرام شریک تھے۔ حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب (جنرل سکریٹری صفا بیت المال شاخ کریم نگر)نے صفا کا تعارف کرواتے ہوے کہا کہ شہر کریم نگر میں علماءو حفاظ کرام کی راست نگرانی میں چلنے والا رفاہی وفلاحی ادارہ(صفا بیت المال شاخ کریم نگر)جو بلا لحاظ مذہب و ملت انسانیت کی بنیاد پر خدمات انجام دیتا ہے مثلاً۔شہرکے مختلف محلہ جات کے سو(۰۰۱) بیوہ خواتین، معذورین ،غرباء،یتامیٰ میں ہر ماہ پابندی سے وظائف کی تقسیم،دواخانوں کا دورہ اور غریب بیماروں کی مالی امداد اور بیماروں میں پھلوں کی تقسیم،پسماندہ دیہاتوں کا دورہ اور غرباءکی امداد،فری میڈیکل کیمپ ،موسم سرما میں بے گھرسردی سے پریشان حال افرادمیں بلانکٹ اور سویٹر کی تقسیم،موسم گرما میں شہر میں بس اسٹانڈپر کول منرل واٹر (ٹھنڈے صاف پانی)کا نظم، عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے گرمائی تعطیلات میں مفت دینی گرمائی کلاسس کا نظم،غریب لڑکیوں کی شادی میں مالی واشیائی امداد،مستحق طلبہ کی تعلیمی امداد،خود روز گار اسکیم کے تحت خواتین کے لئے مفت ٹیلرنگ سنٹر،عید الاضحی کے موقع پر پسماندہ دیہاتوں میں گوشت کی تقسیم ،لاوارث میتوں کی تجہیزو تکفین،وغیرہ ۔ان رفاہی وفلاحی خدمات کے انجام دینے کے لئے ہرماہ تقریباًدو لاکھ سے زائد روپیوں کا خرچ ہے جوشہر کے اہل خیر حضرات کے تعاون سے مکمل ہوتاہے ۔لھٰذااہل خیر حضرات سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کے اس مبارک موقع پران امور خیر میں ۔زکوٰة، صدقات،عطیات،فدیہ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ اس ادارہ کا تعاون فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیراً۔ تعاون کے لئے رابطہ
9885016613/9063487953-9063487952

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing