صفا بیت المال کے زیراہتمام ای این ٹی ہاسپٹل کوٹھی میں واٹر پلانٹ کی تنصیب
حیدرآباد: 14؍جون (پریس ریلیز) حافظ وسیم احمد انچارج واٹر پلانٹ کی اطلاع کے مطابق آج بتاریخ 14 ؍جون 2021 کو حیدرآباد کے مشہور و معروف ای این ٹی ہاسپٹل کوٹھی میں واٹر پلانٹ کی تنصیب عمل میں آئی،واضح ہو کہ صفا بیت المال کے زیر اہتمام دوسال قبل عثمانیہ ہاسپٹل میں 8 لاکھ روپئے مالیتی واٹر پلانٹ کی تنصیب عمل میں آئی تھی،جس میں ایک ہال تعمیر کیا گیا اور واٹر پلانٹ تنصیب کیا گیا ،جہاں صفا بیت المال کی طرف سے روز انہ ٹھنڈا اور فلٹر ڈ پلانی بیماروں اور تیمار داروں کو پلایا جاتا ہے ،دارالشفاء چارمینار دواخانے میں بھی دیڑھ سال قبل واٹرپلانٹ کی تنصیب عمل میں آئی،وہاں بھی روزانہ بیماروں اور تیمار داروں کوپانی پلایا جاتا ہے،یہ تیسرا واٹر پلانٹ ہے جو صفا بیت المال کے زیر اہتمام شہر کے اس معروف ای این ٹی ہاسپٹل کوٹھی میں نصب کیا گیا دواخانے میں جہاں سینکڑوں بیمار رجوع ہوتے ہیں،بالخصوص موسم گرما میں ٹھنڈے اور فلٹرڈ پانی کی شدید ضرورت محسوس کی گئی،دواخانہ کی انتظامیہ نے اس بات کی اجازت دی کہ وہاں واٹر پلانٹ تنصیب کیا جائے،چنانچہ ایک کمرہ تعمیر کیا گیااور اس میں واٹر پلانٹ نصب کیاگیا، اور آج اسکاافتتاح عمل میں آیا، مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب سکریٹری صفا بیت المال نے مشین کا بٹن دباکر واٹر پلانٹ کا افتتاح کیا،اور سپریڈنٹ ای این ٹی ہاسپٹل جناب ٹی شنکر صاحب نے ربن کاٹ کر واٹر پلانٹ کا افتتاح انجام دیا ، اس موقع پر صفا بیت المال کے صدرمولانا غیاث احمد رشادی، نائب صدر مفتی عبد المہین اظہر القاسمی، معاون نائب صدرمولانا عبد اللہ معاذ ،جنا ب اعظم علی صاحب اور حافظ مبشر صاحب انچارج صفا بیت المال ودیگر افراد موجود تھے ،جن تینوں دواخانوں میں جو واٹر پلانٹ نصب کیا گیاان سب کا مینیجمنٹ صفا بیت المال کے زیر اہتمام ہے ،صفا بیت المال کی جانب سے افراد متعین ہیں ،جو روز انہ ٹھنڈا اور فلٹر کیا ہوا پانی یہاں کے بیماروں اور تیمار داروں کو پلاتے ہیں ،