آئینۂ دکن

صفا بیت المال حیدرآباد کی جانب سے دوغریب جوڑوں کی مکمل شادی کا نظم

حیدرآباد: 27؍مئی (پریس ریلیز) حافظ مبشر خان انچارج دفتر صفا بیت المال حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق آج بتاریخ 27؍مئی بروز جمعرات صبح 8 بجے کانفرنس ہال سکنڈ فلور دفتر صفا بیت المال پر دو غریب جوڑوں کی شادی کا نظم کیا گیا ، گھٹکیسر سے قریب واقع گاؤں نارے پلی کے متوطن دو غریب نوجوانوں کی شادی کا نظم کیا گیا ، محمد اسماعیل اور عرفان خان نامی دو نوجوان جو پیشے سے پھول کا کاروبار کر تے ہیں ، الحمد للہ ان دونوں جوڑوں کے لئے پلنگ ،بستر ،الماری ،سنگاردان ،شوکیس ،ڈنر سیٹ ،چھ عدد جو ڑے برتن، جائے نماز ، قرآن شریف وغیرہ پر ایک لاکھ رپئے خرچ کئے گئے ، دونوں شادیوں میں مردو خواتین پچاس افراد شریک رہے ، جن کے لئے ناشتہ کا تظم بھی کیا گیا، حافظ صابر ، مہتاب ، مولانا عبد الرقیب، خواجہ پاشاہ ، ابراہیم، محسن ان سب نے ان دونوں شادیوں کے انعقاد میں تعاون کیا ، قاضی صلاح الدین نے خطبہ نکاح پڑھا، واضح ہو کہ صفا بیت المال ایسی غریب لڑکیوں اور غریب لڑکوں کی شادی کیلئے کانفرنس ہال میں نکاح کا انتظام کر تا ہے ،اور شادیوں میں جزوی امداد کے بجائے، مکمل شادی کا نظم اس شرط پر کر تا ہے کہ شادی کی تقریب مرکزی دفتر صفا بیت المال کے کانفرنس ہال میں منعقدہو گی، صفا بیت المال نے ابتک سینکڑوں شادیوں کا نظم کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×