حیدرآباد و اطراف

موسم سرما کی مناسبت سے شہر حیدرآباد میں صفا بیت المال کے زیر اہتمام بلانکٹس کی تقسیم کا آغاز

حیدرآباد: 9؍ڈسمبر (پریس ریلیز) حافظ سید شعیب صفا میڈیا کی اطلاع کے مطابق 8؍نومبر کی رات سے صفا بیت المال حیدرآباد کی جانب سے انسانیت کی بنیاد پر بلانکٹس کی تقسیم کا آغاز کیاگیا۔ مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال نے مختلف ٹیموں کو اپنی راست نگرانی میں روانہ کیا۔ واضح ہوکہ صفا بیت المال گزشتہ تیرہ سالوں سے موسمِ سرما کی سردیوں کی راتوں میں انسانیت کی بنیاد پر ایسے بے سہارا افراد میں بلانکٹس تقسیم کرتا آرہا ہے جو فٹ پاتھوں پر، دواخانوں کے احاطوں اور ریلوے اسٹیشنوں وغیرہ کے قرب و جوار میں سورہے ہوتے ہیں۔ اسلام کی تعلیمات میں ہے کہ ہر بھوکے کو کھانا کھلایا جائے اور ہر ننگے کو کپڑا پہنایا جائے اور ہر پیاسے کو پانی پلایا جائے۔ اس خدمت میں مذہب یا مسلک آڑ نہیں آنا چاہئے۔ اسلام تو جانوروں اور پرندوں کے ساتھ بھی بہتر سے بہتر سلوک کی تعلیم دیتا ہے۔ 8 نومبر کی رات مفتی عبدالمہیمن اظہر القاسمی اور عبدالمعز قریشی نے بیگم بازار اور سدی عنبر بازار کے علاقوں میں‘ مجاہد اور امجد صاحب نے مدھانی، چندرائن گٹہ، فلک نما، چارمینار علاقوں میں ؛حافظ عبدالغفار، محمد عبدالرحمان منہاج اور زید نے گاندھی ہاسپٹل کے اندرون و بیرون احاطہ میں اور ڈاکٹر مزمل انظر نے اپنے اعوان و انصار کے ساتھ معظم جاہی مارکٹ، کوٹھی، نیاپل اور عثمانیہ دواخانہ وغیرہ کے احاطہ میں بلانکٹس تقسیم کئے۔ موسمِ سرما کی ان راتوں میں صفا بیت المال کی جانب سے موقع بموقع شہر کے اولڈ ایج ہوم و دیگر مقامات پر بلانکٹس اور سوٹرس کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں قائم صفا بیت المال کی شاخوں کے زیر اہتمام بلانکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ جو حضرات موسمِ سرما میں بلانکٹس یا سوٹرس کی اس خدمت میں مالی طورپر تعاون کرنا چاہتے ہوں وہ سیل نمبر 9394419821 یا 04024551314 پر ربط کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×