احوال وطن

صفا بیت المال شاخ ظہیرآباد کے زیراہتمام 300 غریب خاندانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم

ظہیرآباد: 2؍اپریل  (نامہ نگار) صفا بیت المال شاخ ظہیر آباد کی جانب سے آج بہ تاریخ 2 اپریل رائل کورٹ فنکشن ہال میں 300 غریب خاندانوں کے درمیان2000 روپے پر مشتمل رمضان راشن پیکج تقسیم کئے گئے ،جس کی لاگت تقریبا چھ لاکھ روپے ہے، جو قرض لے کر ادا کیے گئے، مولانا عتیق احمد قاسمی صدر صفا بیت المال شاخ ظہیرآباد نے اہل خیر حضرات سے گذارش کی ہے کہ ماہ رمضان میں اپنے صدقات خیرات زکوۃ صفا بیت المال کو ادا کریں تاکہ کہ اس رقم کی پابجائی کی جا سکے،نیز دیگر رفاہی خدمات انجام دی جا سکے ، اس موقع پر قاضی ضیاء الدین خطیب عید گاہ عبد الماجد سیکریٹری صفا بیت المال فصیح الدین صفابیت المال محمد عرفان محمد وسیم ڈاکٹرخلیل محترم منتجب بھائی محمد ذاکر بیکری مفتی عبدالصبور قاسمی مولانا حمایت علی صاحب رشادی نے صفا بیت المال کی خدمات کی تعریف کی اور نیک تمنائیں ظاہر کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×