افکار عالم

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، 13؍اپریل کو ہوگا پہلا روزہ

ریاض: 11؍اپریل (ذرائع) سعودی عرب میں ماہِ رمضان المبارک 1442ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا 13؍اپریل بروزِ منگل پہلا روزہ ہوگا۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل 2021 بروز منگل کو ہوگا جبکہ تراویح کا آغاز 12؍اپریل بعد نماز عشاء ہوگا۔

قبل ازیں جامعۃ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کے ڈائریکٹر عبداللہ الخضیری کا کہنا تھا کہ ’آج اتوار کے روز سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت مشکل ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج فلک پر چاند موجود نہیں ہوگا کیونکہ یہ غروبِ آفتاب سے تقریبا آدھا گھنٹہ پہلے ہی غروب ہوچکا ہوگا۔

Related Articles

2 Comments

Aj ki Duniya کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×