جامع مسجد کندی سنگاریڈی میں جلسہ رحمۃ للعالمینﷺ
سنگاریڈی: 23؍اکتوبر (عصرحاضر) مولانا سید سمیع الدین قاسمی کی اطلاع کے بموجب جامع مسجد کندی ، سنگاریڈی میں جلسہ رحمۃ للعالمینﷺ بتاریخ 23 اکتوبر 2022 بروز اتوار بوقت بعد نمازِ مغرب زیرِ نگرانی: امیرِ محترم حضرت جناب سلیمان صوفی صاحب دامت برکاتہم العالیہ زیرِ انتظام: حضرت مولانا ابراہیم خان صاحب حسامی : ناظم ادارہ سُلطان المکاتب منعقد ہوگا۔ جس میں بہ حیثیت مہمان خصوصی: حضرت مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ ناظم دار العلوم رشیدیہ حیدرآباد اور حضرت مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ نعمانیہ سنگاریڈی کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ بعد نمازِ عصر ادارہ سلطان المکاتب کے طلباء کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔ انتظامیہ جامع مسجد کندی و مسجدِ نورِ اکبر کندی اور نوجوانان کندی نے اہلیان سنگاریڈی سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔