جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سی سی اے ہفتہ میں سعید انصاری ہاؤس ناظرین کی توجہ کا مرکز
نئی دہلی: 19؍دسمبر (پریس ریلیز) جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 15 سے 21 دسمبرتک این ایس ایس کیمپ کے ساتھCCA ہفتہ منایاجارہاہے۔اس کی خوبی یہ ہے کہ یہاں شرکت کرنے والی سبھی ٹیموں کو بانیان جامعہ اور معماران جامعہ کے نام سے منسوب الگ الگ ہاؤسیز میں تقسیم کیا گیاہے۔واردھا کانفرنس میں بنیادی تعلیم کا جومسودہ ڈاکٹرذاکر حسین نے تیارکیاتھا اس کے عملی نفاذ کے لیے جامعہ میں سب سے پہلے استادوں کا مدرسہ(ٹیچرزٹریننگ انسٹی ٹیوٹ) قائم ہوا۔اسے مخفف میں ٹی ٹی آئی کے نام سے جاناجاتاتھا اور آج بھی اسی نام سے مشہورہے۔سعید انصاری ’’استادوں کا مدرسہ‘‘ کے پہلے پرنسپل مقررہوئے تھے۔انھوں نے اس ادارے کی خدمت میں اپنی پوری عمروقف کردی اوراس کی شہرت کو چارچاند لگادیے۔ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ہاؤس کا نام سعید انصاری ہاؤس رکھاگیا۔اس سال ہرہاؤس کو ایک خاص صوبے کی تہذیب وراویت اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کے لے ایک مقررہ علاقہ دیا گیا ہے۔اس مقررہ علاقے کواس صوبے کے رنگ میں رنگنا اوروہاں کے ثقافتی علامات نیز لباس اورآرٹ کی نمائش پیش کرنی ہے۔ان میں سعید انصاری ہاؤس شائقین کی خاص توجہ کا مرکز ہے جسے گجرات کی نمائندگی دی گی ہے۔اس ہاؤس کے سپروائزرز محمدابرابر عالم اور ڈاکٹر بھارتی شرما کاکہنا ہے کہ انصاری ہاؤس کو اس طرح سجایااورسنواراجارہاہے کہ یہاں قدم رکھتے ہی ہر فردخودکو گجرات کی سرزمین میں محسوس کرے گا۔اس ہاؤس میں گجرات کی طرززندگی، آرٹ، پینٹنگ اور دیگرثقافتی علامات کی نمائش کچھ اس طرح کی گئی کہ شائقین کے لیے اس میں کافی کشش اور دل چسپی کا سامان ہے۔لوگ جوق درجوق اس کی زیارت کے لیے آرہے ہیں۔اس کچھ تصویری جھلکیاں قارئین کی خدمت میں پیش ہیں۔