احوال وطن

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 6؍ڈسمبر کو سپریم کورٹ میں ریویوپٹیشن داخل کرے گا

نئی دہلی: 5؍ڈسمبر (پریس ریلیز)بابری مسجد کے فریق حاجی محبوب کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سپریم کورٹ میں بابری مسجد انہدام کی 28 ویں برسی کے دن یعنی 6؍ڈسمبر کو ریویو پٹیشن داخل کرے گا۔ ریویو پٹیشن راجیو دھون داخل کریں گے۔ ان کے ساتھ ظفریاب جیلانی بھی موجود رہیں گے۔ ریویو پٹیشن پر سبھی فریقوں حاجی محبوب، محمد عمر، مولانا محفوظ الرحمٰن ٹانڈا اور بادشاہ خان کے دستخط ہوں گے۔

بتا دیں کہ مسلم فریقوں کی طرف سے داخل ہونے والے ریویو پٹیشن کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ قانونی مدد فراہم کرے گا اور مقدمے کی پیروی سینئر وکیل راجیو دھون کریں گے۔ ایک دیگر ریویو پٹیشن جمعیتہ علما ہند کی طرف سے گزشتہ 2 دسمبر کو داخل کر دی گئی ہے۔  مولانا سید ارشد مدنی نے ایم صدیقی کی طرف سے 217 صفحات کی عرضی داخل کی ہے۔ اس میں سپریم کورٹ سے 9 نومبر 2019 کو دئیے گئے فیصلے پر نظرثانی کی مانگ کی گئی ہے۔

ادھر اس تنازعہ میں سب سے بڑے فریق  سنی سینٹرل وقف بورڈ نے ریویو پٹیشن داخل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 26 نومبر کو لکھنئو میں ہوئی میٹنگ میں اکثریت سے اس فیصلے پر مہر لگا دی جا چکی ہے۔ حالانکہ میٹنگ میں پانچ ایکڑ زمین پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا جا سکا ہے۔ اس پر رائے بنانے کے لئے ارکان نے مزید وقت مانگا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور دیگر فریق اقبال انصاری نے بھی فیصلے کے خلاف کسی بھی طرح کی عرضی داخل کرنے سے واضح طور پر منع کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×