آئینۂ دکن

رحمن ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے بلا لحاظ مذہب خواتین و طالبات میں سلائی مشینوں کی تقسیم

حیدرآباد: 14؍نومبر (پریس ریلیز) آج بتاریخ 14 ؍ نومبر بروزِ جمعرات دفتر رحمن ایجوکیشنل سو سائٹی مسجد زم زم باغ عنبر پیٹ میں رحمن ایجو کیشنل سوسائٹی کے جانب سے چلنے والے ٹیلرنگ سنٹرس کا جائزہ اجلاس بصدارت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب، چیرمین رحمن ایجوکیشنل سوسائٹی منعقد ہوا منعقد ہوا۔ جس میں صدر محترم کے دست مبارک سے بلا لحاظ مذہب وملت 15؍خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم عمل میں آئی, اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے صدر محترم نے کہا کہ رسول پاک ﷺ نے منصب نبوت پر فائز ہو نے سے پہلے چالیس سال تک خلقِ خدا کی خدمت میں لگے رہے۔ اور خدمت خلق کی نہایت بلند زندگی کے ذریعہ اپنے اس منصب رسالت کا تعارف کرا یا جس پر چالیس سال کے بعد فائز ہونے وا لے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی زندگی میں خالق اور مخلوق دونوں کے حقوق ادا کر نے کا مکمل نمونہ مو جود ہے اور اسی اسوۂ حسنہ کا نام، سنت رسول ہے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی کچھ دنوں قبل سلواء گارڈن گول ناکہ عنبر پیٹ میں رحمن ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے تقسیمِ اسناد کا جلسہ منعقد ہوا تھا۔ جس میں ( 420) سے زائد خواتین اور طالبات کو سہ ماہی ٹیلرنگ کورس مکمل کرنے پر اسناد سے نوازا گیا تھا۔ ان میں جو باصلاحیت خواتین و طالبات معاشی اعتبار سے کمزور تھے ان کے ذریعہ معاش کو مستحکم کرنے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو رو بہ کار لانے کی غرض سے نئی سلائی مشین دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ چنانچہ آج ایسی 15؍خواتین و طالبات میں سلائی مشینیں تقسیم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ مسلمان لڑکو ں اور لڑکیوں کو روزگار سے مربوط کیا جائے، رحمن ایجوکیشنل سوسائٹی تقریبا 25؍سال سے مہندی، ٹیلرنگ وغیرہ کے کورسس کا اہتمام کررہی ہے۔  ہما ری کو شش یہ ہے کہ آگے اور بھی دیگر فنون سے آرا ستہ کیا جا ئے ،جیسے کوکنگ‘ ڈرائیونگ الکٹریشن، پلمبرنگ، و دیگرفنون پر بھی غور کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی شہر میں (12) ٹیلرنگ سنٹر چل رہے ہیں اور مزید(5) نئے ٹیلرنگ سنٹر کا اضافہ کیا جارہا ہیں, اس موقع پر حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری رحمن ایجوکیشنل سوسائٹی, پیر مشتاق احمد عامر انچار ج رحمن ایجوکیشنل سوسائٹی، پیر منیر جابر، محمد عبداللہ اکبر‘ محمد رمضان‘ مولانا محمد نصیرالدین کے علاوہ تمام سنٹرس کے معلمین و معلمات موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×