رسول پورہ بیگم پیٹ میں جلسہ سیرت النبیؐ‘ مولانا پی ایم مزمل رشادی والا جاہی کا خصوصی خطاب ہوگا
حیدرآباد: 3/نومبر (راست) مسجد سعید رسول پورہ بیگم پیٹ سکندرآباد میں جلسہ سیرت النبیؐ بتاریخ 6/نومبر بروزِ اتوار بعد نمازِ عشاء (نمازِ عشاء 7:45بجے) مقرر ہے۔ اس جلسہئ عام سے خطیب شیریں بیان حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والاجاہی دامت برکاتہم خطیب مسجد عمر فاروقؓ بنگلور کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اجلاس کا آغاز عالمی شہرت یافتہ قاری حافظ محمد عبداللہ کلیمی صاحب مدظلہ کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ جبکہ حاظ محمد اظہر صاحب مدرس مدرسہ صدیقیہ رسول پورہ دربارِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہئ نعت پیش فرمائیں گے۔ مولانا محمدعظیم الدین صاحب حسامی امام مسجد سعید رسول پورہ جلسہ کی نظامت فرمائیں گے۔ اسی دن نمازِ عصر کے بعد مسجد سعید کے روبرو مدرسہ کی عمارت میں حضرت والا کا خواتین سے خطاب ہوگا۔ نوجوانانِ محلہ رسول پورہ بیگم پیٹ سکندرآباد نے عامۃ المسلمین سے اپنے دوست واحباب کے ساتھ اس جلسہ میں شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 988538115, 9908198462, 9533185158پر ربط پیدا کریں۔