ریاست و ملک

سینیر وکیل پرشانت بھوشن کو توہین عدالت معاملہ میں ملک کی عدالتِ عظمی نے لگایا 1؍روپیہ کا جرمانہ

نئی دہلی: 31؍اگسٹ (عصر حاضر) سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف سپریم کورٹ نے توہین عدالت معاملہ میں سزا کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک کی عدالتِ عظمی نے پرشانت بھوشن پر 1 روپئے کا جرمانہ لگایا ہے۔ عدالت نے کہا کہ پرشانت بھوشن نے اگر 15 ستمبر تک جرمانہ نہیں بھرا تو انہیں 3 مہینے کی جیل کی سزا ہو گی۔ ساتھ ہی 3 سال کے لئے ان کے پریکٹس پر روک لگا دی جائے گی۔ اس درمیان خبر ہے کہ سپریم کورٹ کی سزا پر پرشانت بھوشن شام 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

پرشانت بھوشن نے اپنے ٹوئٹر پر اپنے سینئر ایڈووکیٹ ڈاکٹر راجیو دھون کے سے ایک روپیہ حاصل کرتے ہوئے اپنی تصویر شئیر کی اور یہ پیغام دیا

میرے وکیل اور سینئر ساتھی راجیو دھون نے آج توہین عدالت کے فیصلے کے فورا. بعد ایک بار پھر تعاون کیا جسے میں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا

توہین عدالت کا یہ معاملہ موجودہ اور سابق چیف جسٹس کے بارے میں پرشانت بھوشن کے متنازعہ ٹویٹ سے متعلق ہے۔ 14 اگست کو عدالت نے ان ٹویٹ پر پرشانت بھوشن کی وضاحت کو تسلیم نہ کرتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نے بھوشن کو بغیر شرط معافی مانگنے کے لئے وقت دیا تھا، لیکن انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×