احوال وطن

پی ایم مودی آج رات ملکی باشندوں سے خطاب کریں گے

نئی دہلی: 12/مئی (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندر مودی آج رات 8/بجے قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔ یہ اطلاع وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کی گئی۔


پی ایم مودی پیر کے روز ملکی حالات کا جائزہ لینے وزرائے اعلی کے ساتھ چھ گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مشاورت کی تھی۔ جس میں جہاں کورونا سے نمٹنے پر غور کیا گیا اور پی ایم مودی نے 17/مئی کے بعد بھی لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا عندیہ پیش کیا وہیں ملک کی گرتی معیشت کو لیکر کافی غور و خوض کیا گیا۔ اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے بھی مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں۔ وزرائے اعلی کے اس اجلاس۔ کے بعد وزیر اعظم کا قوم سے خطاب کافی اہم ہوگا جس پر پورے ملک کی توجہ مرکوز رہے گی۔

Related Articles

One Comment

منصور کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×