احوال وطن

وزیراعظم نریندر مودی کل 10/بجے صبح عوام سے خطاب کریں گے

نئی دہلی: 13/اپریل (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندر مودی کی وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کررہی ہے۔ چند ریاستوں کو چھوڑ کر پورا ملک لاک ڈاؤن میں توسیع کو لیکر الجھن کا شکار ہے۔ ملک بھر میں کورونا متآثرین کہ تعداد 9000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اور پی ایم کے لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں سابقہ اعلان کی مدت بھی ختم ہونے کو ہے ایسے میں 14/اپریل کو صبح دس بجے پی ایم مودی عوام سے مخاطب ہوں گے اور لاک ڈاؤن کی توسیع اور حکومت کی جانب سے مرتب کیے گئے ایجنڈے سے ملکی عوام کو واقف کروائیں گے۔ یہ بات پی ایم او نے ٹوئٹ کرکے بتائی ہے۔
کورونا وائرس کے سبب بھارت سمیت پوری دنیا معاشی بحران سے شدید دو چار ہے۔ ایسے میں توقع کی جارہی ہے کہ لاک ڈاؤن کی توسیع کے ساتھ ساتھ کچھ محکمہ جات سے متعلقہ ملازمین کی خدمات بحال کی جائیں گی تاکہ معاشی بحران کا کسی قدر سد باب ہوسکے۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاون کے دوسرے مرحلے میں کچھ چھوٹ دینے کے اشارے بھی دئیے ہیں تاکہ گرتی ہوئی معیشت میں تھوڑی جان پھونکی جا سکے۔ وزیر اعظم مودی نے ’ جان بھی، جہاں بھی‘ کی بات کہہ کر واضح کر دیا ہے کہ کورونا وائرس سے لوگوں کی جان بچانے کے ساتھ ہی ان کے ذریعہ معاش اور معیشت کو بھی بچانا ضروری ہے۔ ایسے میں لاک ڈاون کو اب مرحلہ وار طریقے سے ہٹایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×