حیدرآباد و اطراف

حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کا دورہ نظام آباد، مختلف پروگراموں میں شرکت

حیدرآباد:27؍ جون (پریس ریلیز)محترم الحاج حافظ پیر شبیر احمد صدرجمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا نے کل ضلع نظام آباد کا تنظیمی دورہ کرتے ہوے شہر واطراف کے مختلف پروگراموں میں شرکت کی ۔اس موقع پر بودہن شہر کے مدرسہ آمنہ للبنات میں بلاتفریق مذہب وملت خواتین کے لیے ٹیلرنگ سنٹر کا افتتاح کیا ۔شہر کی متحرک سماجی تنظیم تلنگانہ جمعیۃ الحفاظ کے ماہانہ تقسیم راشن پروگرام میں شرکت کی اور ان کی خدمات کی ستائش کی۔مدرسہ مظہرالعلوم آٹونگرمیں ضلع بھر سے آئے ہوئے اراکین جمعیۃ علماء سے تبادلہ خیال کرتے ہوے جمعیۃ علماء کے استحکام اور آئندہ کے عزائم پر گفتگوفرمائی واضح رہے کہ صدر محترم اپنی صحت یابی کے بعد پہلی مرتبہ نظام آباد تشریف آوری ہوئی۔ اللہ پاک آپ کا سایہ تادیر قائم فرماے ۔آمین۔ان پروگراموں جنرل سکریٹری خلیق احمد صابر نے جمعیۃ علماء کی مختلف خدمات کاتذکرہ کرتے ہوے کہا جمعیۃ علماء کی منصوبہ بندی جلدبازی کے بجائے طویل المدت اور لانگ ٹرم ہوتی ہے اسی لئے جمعیۃ علماء امت مسلمہ کی راہنمای میں اپنے اسی عنصر کو غالب رکھ کر فیصلے کرتی ہے ۔خواہ وہ کرناٹک کے حجاب سے متعلق معاملہ ہوں یا بابری مسجد اورگیان واپی مسجد کا مسئلہ ہوں۔ جمعیۃ علما ء کسی ایک فردکانام نہیں ہے بلکہ سیاسی سماجی ملی وملکی مسائل کو سمجھتے ہوے پوری فراست ایمانی کے ساتھ حق کو حق اور باطل کوباطل کہنے والی ایک سونچ اورفکر کانام جمعیۃ علماء ہے آج کے اس زود اثر دنیا میں بہت سارے لوگ کچھ دیر کے لئے اپنے جذبات واحساسات کو پورے جوش اور ولولہ کے ساتھ احتجاج کرکے یا دھرنے اور نعرے لگاکر اپنی دلی تسکین کا سامان کرلیتے اور خاموش بیٹھ جاتے ہیں یہ مزاج جمعیۃ علماء سے ناواقفیت کی بنیادپر ہوتاہے ہماری جماعت ایسے افراد عوام وخواص اورنوجوانوان کاتقاضہ کرتی ہے جو جذباتی نہیں بلکہ فکری طورپر جمعیتی ہوں ،اسی طرح نو فارغ علماء وفضلاء کے سامنے اپنے اپنے علاقہ کے بزرگان دین اور علماء کرام جنہوں نے جمعیۃ علماء سے اپنی گہری وابستگی رکھ کر جمعیۃ علماء کے کام اور کاز کو سمجھایا اور ان علماء کی قربانیوں کو پیش کرنے اور سنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان نو فارغ فضلاء میں بھی جمعیۃ کی مزاج پیداہوں اور وہ بھی قوم وملت کیلئے کچھ کرنے والے بنیں مزید اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوے جنرل سکریٹری نے کہا کہ نوجوانوں میں مثبت سونچ پیداکرنا خدمت خلق اورجذبہ اخوت پیداکرنا اسی طرح اپنی صحت کا خیال رکھنا اور وقت ضرورت انسانیت کی حفاظت کے کام آناان مقاصد کے لئے جمعیۃ علماء جمعیۃ یوتھ کلب چلاتی ہے اس سے بھی استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء کے فیصلے گرچہ موجودہ حالات سے ہم آہنگ نظر نہیں آتے مگر ان اکابرین جمعیۃ کو اللہ تعالی نے وہ دوررس نگاہیں اور وہ بصیرت وفراست سے نوازا ہیکہ آگے برسوں بعد ان فیصلوں کا سراہا جاتا ہے ماضی میں بھی اس کی سینکڑوں مثالیں ہمارے سامنے آچکی ہیں کہ اس وقت ملک وملت کے حالات کے مطابق جمعیۃ علماء کے اکابرین نے چند فیصلے کیء اور لوگوں نے اس کو نہ سمجھا اور نہ ہی سمجھنے کی کوی کوشش کی اور جمعیۃ پر الزامات وبہتان تراشیاں کرنے لگ گئی مگر آج انہی کے وہ دوررس فیصلوں کو مانا اور سراہا جارہا ہے اس لئے جمعیۃ علماء کے تمام ہی صدور ومعتمدین اور کارکنان وعہدیدران کو چاہیے کہ وہ مزاج جمعیۃ کو سمجھیں اور اکابر کی تاریخ سے خود بھی واقف ہوں اور عوام الناس کو بھی واقف کرائیں ،ایک خاص فیصلہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوے یہ بھی کیا گیا کہ ہم شان رسالت میں گستاخی کے خلاف اپنے غم وغصہ کا اظہارتو کریں لیکن اس سے زیادہ توجہ اس بات پر دیں کہ ہم مثبت کام کریں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو عام کریں جس کے لئے اسکولوں اور کالجوں اور ہر گھر میں سیرت النبی کی تعلیم کو عام کریں سیرت کے جلسہ کرائیں جائیں بچوں میں سیرت کوئز منعقد کراے جائیں۔ اس موقع پر صدرجمعیۃ علماء ضلع نظام آباد مولانا سید سمیع اللہ جنرل سکریٹری مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی مفتی رفیق ذاکر قاسمی مولانا عبدالرقیب قاسمی مولانا لئیق احمد قاسمی مفتی عبدالماجد قاسمی مفیی محمود قاسمی مفتی ماجد چندور مولانا ارشد علی قاسمی مولانا عابد بن عبداللہ قاسمی مفتی عبد المعز شامزی مولانا اسماعیل عارفی مولانااحمد حافظ مجاہد حاچظ محمد جلال مولانااحسان احمد قاسمی حافظ سید واجد جافظ وسیم جافَ انیس حافظ نعیم حافظ افسر حافظ عقیل الدین حافظ راشد حافظ زبیر بیگ محمد افضل الدین وسیم احمد خان عنایت علی افروز محمد نصیر الدین عابد ایڈوکیٹ کے علاوہ علماء حفاظ شہر بودہن ونظام آباد موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×