دوسری طرف مختلف جہتوں سے ہندو مذہبی افکار اور تہواروں کا تقدس سرکاری طور پر ذہن میں بٹھایا جا رہا ہے، اسکولوں میں مشرکانہ ترانہ وندے ماترم پڑھنے پر زور دیا جا رہا ہے، اسکولوں میں گیتا کی تعلیم کو لازم کیا جارہا ہے، اور اس کو نیشنل بک قرار دیا جا رہا ہے، یوگا کے نام پر سوریا نمسکار اور ہندوانہ تہذیب پر مسلمانوں کو مجبور کیا جا رہا ہے، بھارت ماتا کی مورتی…
دہلی-این سی آر سمیت پورا شمالی ہندوستان گھنی دھند کی لپیٹ میں ہے۔ پہاڑوں پر برف باری کا اثر میدانی علاقوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ، دہلی، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں گھنی دھند کی چادر چھائی ہوئی ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں اور دھند کے دوہرے حملے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں بدھ کو دن بھر دھند…
بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعرات کو ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کورونا اور جے این.1 کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر بنگلورو میں نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مفاد عاملہ کی عرضی (پی آئی ایل) سینئر ایڈوکیٹ این پی امرتیش نے دائر کی ہے اور انہوں نے اس معاملہ میں حکم امتناعی جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسٹس آر نٹراج اور کے وی…
نئی دہلی: گرفتار ہندوستانی بحریہ کے جن 8 سابق افسران کو قطری عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی، ان کی سزا معطل کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستانی بحریہ کے یہ تمام آٹھ سابق افسران گزشتہ سال اگست سے قطر کی جیل میں ہیں۔ قطر نے ابھی تک ان تمام سابق افسران پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں معلومات نہیں دی ہیں۔ تاہم اس کیس سے واقف لوگوں کا کہنا ہے…
سری نگر: جموں و کشمیر کی سب سے بڑی ادبی تنظیم ادبی مرکز کمراز نے کشمیری زبان کو ترجمہ سروس میں شامل کرنے پر مائیکرو سافٹ انڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تنظیم کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم کشمیری زبان کو ترجمہ سروس میں شامل کرنے پر مائیکرو سافٹ انڈیا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری زبان، جس سے 7 ملین لوگوں کو فائدہ ہوگا، کو…