احوال وطن

مسجد اقصی دھرم آباد میں درسِ تفسیر قرآن کا افتتاحی اجلاس

دھرم آباد: 10؍مارچ (عبدالقیوم شاکر) مسجد اقصی دھرم آباد میں ہر ماہ کے تیسرے اتوار کو درس تفسیر قرآن کا اہتمام کیا جارہا ہے چنانچہ اسی ضمن میں تفسیر قرآن کا ایک عظیم الشان پروگرام افتتاحی اجلاس بتاریخ 15/ مارچ 2020 بروز اتوار بعد نماز عشاء (نمازِ عشاء 8:30؍بجے) بمقام مسجد اقصی محلہ تلک نگر منعقد ہونے جارہا ہے۔ انشاءاللہ
جس میں ریاست مہاراشٹر کے ممتاز و مقبول عالم دین مفسر قرآن ،حضرت مولانا مصطفی مظاہری صاحب دامت برکاتہم اپنے مخصوص شیریں طرز میں قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ لہذا: اہلیان دھرم آباد،اور قرب و جوار میں رہنے والوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اس نورانی و روحانی مجلس تفسیر میں شرکت فرما کر لذت قرآنی سے مسحور ہوں۔ خواتین کے لئے صفاء فنکشن ہال میں انتظام رکھا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×