ریاست و ملک

مدرسہ مظہر العلوم نظام آباد میں علماء و حفاظ کے لیے اہم اصلاحی مجلس

نظام آباد: 9؍مارچ (عصر حاضر) مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی کی اطلاع کے بموجب ملک کے موجودہ تشویشناک حالات میں علماء حفاظ وائمہ مساجد ودینی خدام کے لیے بطور خاص رجوع الی اللہ کی اشد ضرورت ہے جس سے آپ احباب بخوبی واقف ہیں اسی غرض سے صحبتے بااولیا ایک اہم نشست بعنوان تزکیہ نفس وصحبت اہل اللہ کے عنوان سے ایک اہم خصوصی نشست بتاریخ 14/مارچ 2020ء بروز ہفتہ بعد نماز عصر متصلا بمقام ادارہ مظہرالعلوم ٹرسٹ آٹو نگر سی ایم روڈ منعقد کی جارہی ہے جس میں عارف باللہ شیخ طریقت صاحب نسبت بزرگ حضرت مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری مدظلہ العالی خلیفہ مجاز پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ واستاذ حدیث دارالعلوم دیوبند یوپی کا قیمتی بصیرت افروز اصلاحی خطاب ہوگا۔ جمیع علماء وحفاظ وائمہ کرام شہر نظام آباد نے اطراف و اکناف کے ائمہ خطباء اور علماء و حفاظِ کرام سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی پُر خلوص گزارش کی ہے۔ اجلاس میں بر وقت حاضری کے لیے نمازِ عصر ادارہ کی مسجد میں ادا کرلیں تو اجلاس سے از اول تا آخر استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ نمازِ عصر 05:00 بجے ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing