احوال وطن

ہمارا احتجاج ہماری زندگی کا ثبوت ہے ورنہ ہم محض زندہ لاش بن کر رہ جائیں گے

نظام آباد: 23؍فروری (عبدالقیوم شاکر قاسمی) شہر نظام آباد کے شاہین باغ جہاں پر کثیر تعداد میں خواتین احتجاجی مظاہرہ کررہی ہیں ان کی حوصلہ افزائی اور جرأت کو سلام کرنے لیے پہنچے مولانا سید ولی الله قاسمی صدر جمعیۃ علماء نظام آباد نے کہا کہ  اس ملک کی ایک طویل ترین داستان ہے جو ساڑھے تین سو سال پر محیط ہے ملک کی آزادی کے لیے پہلے دوسو سال تک صرف مسلمانوں نے لڑائی لڑی اس کے بعد گاندھی کو مہاتما کا لقب دے کر پورے ملک کا دورہ کرایا اور برادران وطن کو ساتھ لے کر یہ لڑائی لڑی گئی جس کے لیے ہزاروں علماء کو سولی پر چڑھا یا گیا خنزیروں کی کھال میں لپیٹ کر زندہ جلایا گیا تب جاکر اس ملک کے مقدرکا ستارہ چمکا ہم سلام کرتے ہیں پورے ملک میں شاہین باغ کے نام سے احتجاج منظم کرنے والی خواتین اور شہر نظام آباد کی ماؤں بہنوں کو جنہوں نے اپنی غیرت وجرأت کا سہارا لے کر آج یہاں شاہین باغ کا قیام عمل میں لایا ہم ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہیں اپنے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مسلکوں سے اوپر اٹھ کر ہم آپ کا ساتھ دینے تیار ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا ارشد علی قاسمی مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی حافظ فرقان حافظ عبداللہ حافظ عرفان صدیقی ودیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×