ریاست و ملک

مدرسہ مشکوۃالعلوم کولپہ ناندیڑ روڈ لاتور میں دعائیہ نشست کا انعقاد

ناندیڑ: 18؍مارچ (ساجد قاسمی) مدرسہ مشکوۃالعلوم کولپہ ناندیڑ روڈ لاتور میں امسال دو خوش نصیب طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کیا ہے اس موقع پر ایک دعائیہ نشست بعنوان تکمیل حفظ قرآن و سالانہ تعطیلات بتاریخ 19 مارچ بروز جمعرات صبح گیارہ بجے تا ایک بجے زیر صدارت نمونہ اسلاف حضرت مولانا حافظ محمد ایوب صاحب رشیدی صدر المدرسین مدرسہ مدینۃالعلوم و نائب صدر مجلس شوریٰ مدرسہ مشکوۃالعلوم طئے پائی ہے۔
دو خوش نصیب طلباء محمد سلیم چاند صاحب پرلی اور محمد آصف ہدایت صاحب کنگاؤں ان طلباء کے بشمول اب تک کل 34 طلباء نے مدرسہ ہذا میں حفظ قرآن مکمل کیا ہے۔ مہتمم مدرسہ مولانا حافظ محمد انعام الحق و جمیع اساتذہ و اراکین کمیٹی نے اس بابرکتدعائیہ نشست میں شرکت کی گزارش کی ہے نشست کے بعد تمام ہی شرکاء کے لیے طعام کا نظم کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×