حیدرآباد و اطراف

نرمل میں منعقدہ سہ روزہ سائنس فیر میں حراء ماڈل ہائی اسکول کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ

نرمل:27/نومبر (اسٹاف رپورٹر) نرمل ضلع مستقر کے سینٹ تھامس ہالی اسکول میں میں منعقدہ سہ روزہ جواہر لال نہرو نیشنل سائنس اینڈ میلتھس ایگزبیشن میں حرا ماڈل ہائی اسکول کے طلباء وطالبات نے جملہ 7 پرا جیکٹس پیش کیے ۔ ججس، طلباء، اساتذہ کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔ سید لقمان علی ولد سید منظور علی کے پراجیکٹ سگریٹ نوشی مضر صحت کو تیسرے انعام سے نوازا گیا ۔ جس کے گائیڈ ٹیچر مسرز عاتقہ انجم تھیں۔ سماء کوثر و ہاجرہ خانم نے دل کا ورکنگ ماڈل پیش کیا ۔ کوننا نازنین ٹیچر نے گائیڈ کیا ۔ ماتھس کے مو ضوع پر دو پراجیکٹس زو نہیا تھا نی اور مدیحہ ناز نے ماتھس ٹیچر نصرت سلطانہ کی نگرانی میں پیش کیا ۔ روڈ سیفٹی کے مو ضوع پر دو پر اجیکٹس شفا مہوین و زہرہ فاطمہ نے ٹیچر حسین بیگم اور لیزہ رونی و ضو فشاں عنبر نے شافیہ زرین ٹیچر کی نگرانی میں بہترین پراجیکٹس پیش کے۔ نیوٹن تھرڈ لا کے موضوع پر نویں جماعت کے طلباء حاذق اسحاق ، عاکف نظام ، عبید و شارق نے گائیڈ ٹیچر عاتقہ انجم کی نگرانی میں پراجیکٹ پیش کیے جس کو طلباء اساتذہ نے بہت پسند کیا۔ واضح ہو کہ اس نمائش کا افتتاح ریاستی وزیر جنگلات و ما حولیات ، قانون ، انڈو منیٹ اے ۔ اندرا کرن ریڈی نے کیا تھا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع کلکٹر نرمل مشرف علی فاروقی ، ایڈ یشنل کلکٹر نرمل ہیمنت بوڑکرے ، ایڈیشنل کلکٹر نرمل رام بابو ،ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع نرمل کے ہاتھوں یادگار مو منٹو اور تو صیف نامہ عطا کیا گیا ۔ حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل کو تیسرا انعام ملنے کی خو شی میں سر پر ست حرا ماڈل ہائی اسکول خواجہ تاج احمد تاج ، محمدیہ سو سا ںٹی صدر مولانا محمد مصدق القاسمی ، پر نسپل اسحاق احمد خالد ، سکر یٹر ی مفتی الیاس احمد حامد قاسمی و منتظم ادریس احمد راشد کے علاوہ طلباء وطالبات و جمیع اسا تذہ اکرام سر پرستوں اور بہی خواہوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing