احوال وطن

جمعیۃ علماء نرمل کے زیر اہتمام جلسہ عظمتِ مصطفی و کل ہند نعتیہ مشاعرہ

نرمل: 19؍اکتوبر (عصرحاضر) جمعیۃ علماء نرمل کے زیراہتمام بتاریخ 22/ اکٹوبر 2022 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام حراماڈل ہائی اسکول نرمل ایک عظیم الشان جلسہ سیرت النبیﷺ بعنوان "عظمت مصطفی و کل هند نعتیہ مشاعره” بصدارت: حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا منعقد ہو رہا ہے مہمان مقرر ریاست کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوي صاحب مدظلہ استاد حدیث جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدر آباد کا خطاب ہوگا ۔ اور ملک کی مختلف ریاستوں سے تشریف لانے والے متبع سنت پابند شریعت نعت گو شعراء کرام ” عالمی شہرت یافتہ بزرگ نا بینا عالم دین شاعر اسلام حضرت مولانا قاری احسان محسن قاسمی صاحب مظفر نگر یوپی مفتی طا رق جميل قاسمی قنوج، قاری ریحان تابش مئو ، قاری زبیر مقبول قاسمی بھوپال مدھیہ پردیش قاری محمدعبدالباری بلگام کرناٹک، جناب زاہد جہانا گنجوی اعظم گڑھ، مولانا پیر عبد الوهاب عمیر قاسمی حیدر آباد، حافظ علیم الدین واحد حیدرآباد نعتیہ کلام پیش فرمائیں گے۔ جميع ذمہ داران جمعیۃ علماء نرمل نے تمام عاشقان مصطفی سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×