ریاست و ملک

یا الله یا رحمن کی صداؤں میں اہلیانِ نرمل جھوم اٹھے‘ مداحِانِ رسول نے اپنی مسحور کن آوازوں سے سماں باندھ دیا

نرمل: 24؍اکتوبر (پریس نوٹ)جمعیۃ علماء ضلع نرمل کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان وفقدالمثال جلسہ عظمتِ مصطفیٰ ﷺ وکل ھند محفلِ حمدونعت ومدحِ صحابہؓ بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء بمقام حِرا ماڈل ہائی اسکول نرمل میں بصدارت حضرت مولانا حافظ پیرشبیراحمد صاحب صدر ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا منعقد ہوا۔ جسمیں ملک کے ممتاز ومایہ ناز متبعِ سن٘ت پابندِ شریعت شعراء کرام نے اپنے اپنے کلام سے پرنور سماں باندھ دیا جسمیں قابلِ ذکر شاعر مفتی طارق جمیل قنوج نے اپنا پسندیدہ ۔۔۔یاالله یارحمن یا رحیم ویا کریم۔۔ کلام سناکر سامعین کی خوب سے خوب تر داد و تحسین حاصل کی۔ شاعر اسلام حضرت مولانا احسان محسن قاسمی صاحب نے اپنا منفرد کلام پیش کیا جس سے سامعین پر ایک قسم کی رقت والی کیفیت محسوس کی جارہی تھی بلکہ اکثر سامعین نے آپ کے مجذوبانہ کلام کو سن کراپنے آنسوؤں کو روک نہ سکے۔۔دد۔ شاعرِ دکن مولانا پیر عمیر عبدالوہاب قاسمی صاحب نے اپنے نعتیہ کلام اور مترنِم لہجہ سے سامعین کے دلوں کی کیفیت بدل دی ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مدینہ والے کی محبت دلوں میں جذب کر رہے ہیں۔ مہمان مقرر سلطان القلم حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی صاحب نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کے پرفتن دور میں تمام امتہ مسلمہ کی نجات اسوء نبوی ﷺ میں چھوپی ہے اگر ہم اپنے آپ کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں اورجو لوگ ہمارے نبی کریم ﷺ پر اعتراضات کررہے ہیں اُس کا صحیح طریقہ یہی ہے کہ مسلم قوم کا ہر فرد عملی اعتبار سے نبی کریم ﷺ کی سنتوں زیادہ سے زیادہ عام کریں۔ اس اجلاس میں ریاستی علماء کرام کی ایک بڑی تعداد اور عوام الناس کی بھی ایک کثیر تعداد موجود تھی آخیر میں حضرت مولانا احسان محسن قاسمی صاحب کی رقت انگیز دعا پر کافی دیر رات اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing