آئینۂ دکن

پورے ملک میں ہوگا 26؍دسمبر کی صبح سورج گرہن‘ شام جیسا نظارہ دیکھنے کو ملے گا

حیدرآباد: 24؍دسمبر (عصر حاضر) سال 2019ء کے اختتام پر 26؍دسمبر کو سال کا آخری سورج گرہن ہوگا‘ جو ملک بھر میں صبح 7:30؍بجے تا 1:35؍بجے کے درمیان نادر فلکیاتی نظارہ کا موقع ملے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق اسی طرح کا سورج گہن جولائی 2009ء اور جنوری 2010ء میں دیکھا گیا تھا۔ جون 2020ء میں ایک اور سوج گرہن ہوگا تاہم اس کا موازنہ جمعرات کے سورج گرہن سے نہیں کیا جاسکے گا کیونکہ یہ غیر واضح ہوگا۔ صبح 9:31؍بجے حیدرآباد میں اس کا مشاہدہ کیا جاسکے گا؛ کیونکہ اس وقت سورج کا 74؍فیصد حصہ چاند چھپالے گا۔ اگر چہ کہ یہ نظارہ حیدرآباد میں صبح ہوگا تاہم شام جیسا منظر نظر آئے گا۔ پلانیٹری سوسائٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر رگهونند کمار نے کہا کہ جمعرات کا سورج گہن آئندہ دس سال تک ناقابل فراموش رہے گا یا اسی طرح کا سوج گرہن ہندوستان میں 2031ء میں نظر آئے گا۔ سورج گرہن کے موقع پر چہارشنبہ کی شب سے جمعرات کی دوپہر تک تمام منادر بند رہیں گی۔ حاملہ خواتین کے خاندانوں کا ماننا ہے کہ گرہن کا اثر ان کے جنین پر پڑسکتا ہے اسی لیے ان کو باہر نکلنے سے روکا جاتا ہے۔ جو کسی بھی مذہب میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا‘ علاوہ ازیں شریعت اسلامی نے بھی اس طرح کے توہمات سے منع کیا ہے۔ ڈاکٹر رگھو نندن کمار نے کہا کہ گرہن کے تعلق سے کئی طرح کی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں حاملہ خواتین کے علاوہ اس کو لوگ کٹے ہونٹ سے جوڑتے ہیں ایسے مسائل کے سلسلہ میں یقینی طور پر بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×