احوال وطن

نئی حج پالیسی 2023-2027سے متعلق مشاورتی اجلاس

دہلی: 25؍نومبر (عصرحاضر) مرکزی وزارت اقلیتی امور کی جانب سے تشکیل شدہ حج پالیسی 2018-2022 کی مدت نفاذ کے اختتام کے بعد وزارت اب نئی حج پالیسی 2023-2027 کی تشکیل کا مرحلہ شروع کر رہی ہے۔ اس ضمن میں ریاستی سطح پر منعقد ہونے والی ایک پیشگی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں کیا گیا۔ اس میٹنگ کی صدارت حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی نے کی۔ اس میٹنگ میں پیش کی گئی اہم تجویزات میں کہا گیا کہ عازمین حج کے لیے مفصل مددگار چارٹ ہونا چاہیے، مکہ مدینہ کے ہوٹلوں اور بلڈنگوں میں پردے کا مناسب نظم ہونا چاہیے۔ ایام حج میں مہیا کردہ غذا و لگیج اخراجات میں تخفیف ہونی چاہیے۔ منیٰ میں کھانے کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ منیٰ سے عازمین کو رات میں ہی عرفات کے لیے روانہ کر دیا جاتا ہے جبکہ مسنون یہ ہے کہ فجر کے بعد نکلا جائے، اگر ٹھوری بہتر منصوبہ بندی کی جائے تو اس کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ گذشتہ سال حج کافی مہنگا رہا حج 2023 کے اخراجات کو تخفیف کیا جائے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کا کوٹہ بڑھایا جائے، ایک خادم الحجاج کو تین بار سے زیادہ نہ بھیجا جائے اور ہر 100عازمین کے ساتھ ایک عالم کو بھیجا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×