ریاست و ملک
نرساپور ضلع نرمل میں جلسۂ عام، مولانا قاری احمد علی فلاحی کا کلیدی خطاب ہوگا
جامع مسجد نرساپور فنکشن ہال گراؤنڈ ضلع نرمل میں ایک عظیم الشان جلسۂ عام بعنوان سیرت ابراہیم و اصلاح معاشرہ بروز جمعرات بتاریخ 16 جون 2022 زیر سرپرستی حضرت مفتی عبد الغنی صاحب ناظم مدرسہ معہد الابرار بھینسہ منعقد ہونے جارہا ہے۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان کے مشہور ومعروف عالم دین مقرر شعلہ بیان حضرت مولانا الحاج قاری احمد علی فلاحی دامت برکاتہم العالیہ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ فیض سلیمانی سورت گجرات تشریف لارہے ہیں اور مہمان اعزازی حضرت حافظ وقاری سید رضوان صاحب فلاحی مہتمم مدرسہ فیض ابرار کریم نگر ہوں گے۔ ان کے علاوہ مقامی علماء کرام کے بھی بیانات ہوں گے ان شاء اللہ۔ تمام ہی اہل ایمان سے اس عظیم الشان جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش ہے۔