احوال وطن

جے این یو حملے کے خلاف ممبئی کے گیٹ وے پر ’ہم دیکھیں گے‘ کی گونج طلبہ اور شہریوں کا زبردست احتجاج

ممبئی۔ 6؍جنوری: (نمائندہ خصوصی) آج گیٹ وے آف انڈیا فیض احمد فیض کے انقلابی نظم ’ہم دیکھیں گے ‘ سے اور آزادی وانقلاب زندہ باد کے نعر وں سے گونج اُٹھا۔ فیض کی نظم پڑھی اور نعرے نصف شب سے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی پر اے بی وی پی کے مبینہ غنڈوں کے حملے کے خلاف احتجاج میں لگ رہے ہیں، احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں شہری بھی شامل ہیں۔ رات میں ’گیٹ وے چلو‘ کی تحریک شروع ہوئی اور یہ ہنوز جاری ہے۔ اس احتجاج میں ممبئی بھر کے کالجوں کے سینکڑوں طلباء شامل ہیں۔ رات میں موم بتیاں روشن کرکے جے این یو کے طلباء سے اظہار یگانگت کےلیے یہ احتجاج شروع کیاگیا تھا۔ یہ احتجاج ہوٹل ’تاج‘ کے سامنے والے فٹ پاتھ پر کیاجارہا ہے۔ اس موقع پر جے این یو کے سابق طلبہ لیڈر عمر خالد او رکنال کمار بھی موجود رہے۔ انہو ںنے بھی اپنے ہاتھوں میں روشن موم بتیاں پکڑ رکھی تھیں۔ واضح رہے کہ اتوار کو شام کے قریب جے این یو پر اے بی وی پی کے مبینہ نقاب پوش غنڈوں نے حملہ کیا تھا جس میں ۳۰ کے قریب طلبا او رکئی پروفیسر حضرات زخمی ہوگئے تھے، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اس حملے نے ممبئی پر ہوئے 26/11حملے کی یاد دلادی ہے۔ نقاب پوش حملہ آور کون تھے، یہ جاننے کے لیے تفتیش ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے طلباء میں خوف کا ماحول ہے۔ہم سب کو ایک ساتھ آکر ان طالب علموںمیں اعتماد پیدا کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جے این یو میں حملہ کرنے والے نقاب پوش حملہ آور بزدل ہیں، ان کی شناخت کا انکشاف ہونا چاہئے۔ ملک میں طالب علم غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ریاستی وزیر ادتیہ ٹھاکرے نے بھی حملے کی سخت مذمت کی ہے او راین سی پی کے وزیر جتیندر اوہارڈ خود گیٹ وے آف انڈیا جاکر احتجاج میں شامل ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×