حیدرآباد و اطراف

مفتی محمد طاہر صاحب استاذ حدیث و مفتی مظاہر علوم سہارنپور کا دو روزہ دورۂ حیدرآباد

حیدرآباد: 17؍اکتوبر (عصرحاضر) مولانا مصدق احمد صاحب مظاہری استاذ مدرسہ امداد العلوم ٹین پوش کی اطلاع کے بموجب حضرت مولانا احمد عبد الرحمن اطہر ندوی مدظلہ العالی ناظم مدرسہ امداد العلوم ، لال ٹیری ، حیدرآباد کی دعوت پر حضرت مفتی محمد طاہر صاحب دامت برکاتم خلیفہ مجاز حضرت مفتی محمود حسن گنگوہیؒ و استاذ حدیث مفتی مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور  دو روزہ دورہ پر شہر حیدرآباد تشریف لا رہے ہیں حیدر آباد میں حضرت کا نظام العمل حسب ذیل رہے گا۔

23؍اکتوبر بروزِ اتوار دوپہر 3؍بجے مسجد آمنہ پیراماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی میں اصلاحی بیان ہوگا۔ خواتین کے علیحدہ پردے کا نظم رہے گا۔ اسی دن بعد نمازِ عشاء مسجد ٹین پوش لال ٹیکری حیدرآباد میں اجلاس برائے علماء حفاظ ائمہ و مدرسین سے حضرت والا خطاب فرمائیں گے۔ 24؍اکتوبر بروزِ پیر بعد نمازِ ظہر مسجد قطب شاہی بازار گارڈ نامپلی میں اصلاحی خطاب ہوگا اور خواتین کے لیے بھی پردے کا انتظام رہے گا۔ اسی دن بعد نمازِ مغرب دارالعلوم رحمانیہ رنگیلی کھڑکی تالاب کٹہ میں دینی مدارس کی اہمیت و افادیت کے عنوان سے منعقدہ اجلاسِ عام سے حضرت والا کا کلیدی خطاب ہوگا۔ان شاءالله۔ آپ تمام حضرات سے استفادہ کی درخواست ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing