آئینۂ دکن

مولانا مفتی محمد ارشد بجھیڑی مظفرنگری خلیفہ شاہ ابرارالحقؒ کی حیدرآباد آمد و اصلاحی خطابات

حیدرآباد: 7؍نومبر (عصرحاضر) مفتی کلیم الدین صاحب قاسمی کی اطلاع کے مطابق ترجمان حکیم الامت عارف باللہ حضرت مولانا مفتی محمد ارشد صاحب بجھیڑی مظفرنگری مدظلہ العالی ( خلیفہ اجل حضرت محی السنہ شاہ ابرار الحق صاحب ہردوئ نوراللہ مرقدہ) کا ہفت روزہ دورۂ حیدرآباد و مضافات طے پایا ہے۔چنانچہ حضرت بتاریخ 8 نومبر بروز منگل بعد نماز عصر حیدرآباد تشریف لائیں گے، 9 نومبر کی صبح گلبرگہ کے لیے روانہ ہوں گے اور 10/11نومبر جمعرات و جمعہ تالیکوٹ کرناٹک میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید، اجلاس علمائے کرام و ائمہ عظام نیزقبل نماز جمعہ اور مستورات کے اجتماع سے خطاب فرمائیں گے۔ بعد ازاں 12/13/اور 14/ نومبر تین روز حیدرآباد کے مختلف مدارس و مساجد میں درج ذیل جلسوں سے اصلاحی و تربیتی خطاب فرمائیں گے۔

12 نومبر ہفتہ صبح ۱۰ بجے۔مدرسہ احیاء العلوم ٹپہ چبوترہ حیدرآباد (اساتذہ و طلبہ سے خطاب)
12 نومبر ہفتہ بعد نماز عشاء۔مدرسہ دارالعلوم گولکنڈہ (اجلاس علماء، حفاظ وائمہ کرام )
13 نومبر اتوار صبح ۱۰ بجے۔بمکان ڈاکٹر محمد ارشد صاحب وجئے نگر ملے پلی(وکلاء و اطباء سے خطاب)
13 نومبر اتوار بعد نماز ظہر۔ مدرسہ امداد العلوم ٹین پوش لال ٹیکری حیدرآباد (اجلاس عام)
13 نومبر اتوار بعد نماز عشاء۔مسجد اکبری بورا بنڈہ ( برائے علماء، حفاظ وائمۂ کرام )
14 نومبر پیر صبح ۱۰ بجے۔ادارہ اشرف العلوم خواجہ باغ (اساتذہ و طلبہ سے خطاب)
14 نومبر پیر بعد نماز ظہر۔جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ (اساتذہ و طلبہ سے خطاب)
14 نومبر پیر بعد نماز عشاء۔مسجد اکبری اکبر باغ سعید آباد(برائے علماء، حفاظ وائمۂ کرام )
عوام و خواص سے شرکت و استفادے کی خواہش کی جاتی ہے۔
برائے رابطہ:
94409 86513
94408 45912

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×