ریاست و ملک

مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند کی صحت سے متعلق اہم وضاحت

دیوبند: 21؍نومبر (عصرحاضر) دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث مفتی ابوالقاسم نعمانی دامت برکاتہم کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر دعاؤں کی اپیل کی جارہی ہے۔ ان اپیلوں کے بعد حضرت مہمم صاحب کے حفید مصعب نعمانی نے وضاحت کرتے ہوئے یہ میسیج شئیر کیا کہ

’’دادا جان حضرت اقدس مولانا مفتی ابو القاسم صاحب نعمانی (مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند) کی بیماری کے تعلق سے احباب درست صورتِ حال جاننے کے خواہش مند ہیں؛ ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ حضرت کی طبیعت یقیناً ناساز ہے؛ لیکن صورتِ حال سنگین یا تشویش ناک نہیں ہے۔
تفصیل یہ ہے کہ ایک ہفتہ قبل حضرت کو ڈینگو بخار ہو گیا تھا، اس کے معاً بعد غیر ملکی سفر کرنا پڑا، جس سے جسم میں کافی کمزوری آ گئی تھی، واپسی پر الرجی کی کیفیت بھی پیدا ہوئی اور پلیٹلیٹس میں کمی آئی۔
اس لئے فی الحال میرٹھ کے ہسپتال میں ایڈمٹ ہیں، طبیعت افاقہ پذیر ہے اور بڑی حد تک آرام ہے ۔
آپ حضرات مزید شفا یابی کے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ حضرت کو جلد شفاء کاملہ عطا فرمائے، اور آپ کا سایۂ عاطفہ تادیر ہمارے اوپر قائم رکھے۔،،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing