آئینۂ دکن

مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام امیر پیٹ میں تحفظِ عقائد مہم کا افتتاحی اجلاس

حیدرآباد: 31؍اکٹوبر (پریس نوٹ) مولانا انصار الله قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب ماهِ ربیع الاول میں مسلمانوں کے دین و ایمان کی حفاظت اور فتنہ قادیانیت و شکیلیت کے سد باب کے لیے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کی جانب سے ’’تحفظ عقائد’’  کی خصوصی مہم شروع کی گئی‘ ان شاء الله اس کا افتتاحی اجلاس بتاریخ یکم؍نومبر بروزِ جمعہ بعد نمازِ مغرب مسجد کنیز فاطمہ مائتری وانم چوراہا امیرپیٹ میں منعقد ہوگا۔ جس میں مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا کا ’’فتنوں کے دور میں ہم اپنے دین و ایمان کی حفاظت کیسے کریں؟’’ کے عنوان پر خصوصی خطاب ہوگا۔ مولانا حافظ نصیر الدین قاسمی امام و خطیب اور انتظامی کمیٹی مسجد ہذا نے تمام برادرانِ اسلام سے شرکت و استفادہ کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×