حیدرآباد و اطراف
مفتی عبد المغنی مظاہری کے لیے دعائے صحت کی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ارکان کی اپیل
حیدرآباد: 10؍اگست (پریس نوٹ) مولانا انصاراللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب سرکردہ اور مشہور ومعروف ممتاز عالم دین مولانا مفتی عبد المغنی مظاہری نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی طبیعت ان دنوں بہت زیادہ ناساز ہے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے ارکان و عہدیداران مولانا شاہ جمال الرحمٰن مفتاحی مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی مولانا محمد عبد القوی مولانا مصلح الدین قاسمی مولانا محمد امجد علی قاسمی مولانا حافظ خواجہ نذیرالدین سبیلی اور مولانامحمد ارشد علی قاسمی نے مولانا محترم کی جلد صحت یابی اور مکمل شفایابی کے لئے تمام برادران اسلام سے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے