حیدرآباد و اطراف
مجلس تحفظِ ختمِ نبوت کاماریڈی کا مشاورتی اجلاس
کاماریڈی3:؍فروری (عصرحاضر)الحاج سید عظمت علی سکریٹری کی اطلاع کے بموجب 5 ؍فروری2021ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمکان جناب میر فاروق علی صاحب (رکن مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) ودیانگر کالونی کاماریڈی میں مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوّت ٹرسٹ کاماریڈی کے ذمہ داران ‘کارکنان و خدام کا اہم مشاورتی اجلاس بصدارت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی و قاسمی دامت برکاتہم (صدر مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوّت ٹرسٹ کاماریڈی) منعقد ہوگا۔ تمام اراکین و ذمہ داران سے بہ پابندی وقت شرکت کی گذارش کی ہے۔تفصیلات کیلئے حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈ یاور محمد عبدالواجد علی خازن ٹرسٹ سے رابطہ کریں9618156786, 9866505757: