حیدرآباد و اطراف

آج ٹولی چوکی میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا ایک روزہ تربیتی کیمپ

حیدرآباد: 3؍جنوری (پریس نوٹ) مولانا سید مصباح الدین حسامی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت حلقۂ ٹولی چوکی کے بموجب مورخہ 3/جنوری 2021ء بروز اتور، صبح 9بجے تا شام 4بجے ،مسجد آمنہ، پیرامونٹ کا لونی ،ٹولی چوکی میں مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ ٹولی چوکی کے زیر انتظام علماء، اَئمہ وحفاظ کے لئے ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کا ایک روزہ خصوصی تربیتی کیمپ منعقدہوگا، حضرت مولاناشاہ جمال الرحمٰن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت صدارت کریں گے، اس کے علاوہ گمراہ فرقوں اور فتنۂ ارتداد کے انسداد سے متعلق علماء کی ذمہ دار یوں سے متعلق مولانا مفتی عبد المغنی مظاہری نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت، مولانا محمد عبد القوی خازن مجلس تحفظ ختم نبوت ، مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت، مولانا انصار اللہ قاسمی (آرگنائزر) اور مولانا وجیہ الدین قاسمی (مبلغ)کے اہم خطابات ہوں گے، بعد نمازِ ظہر مجلس تحفظ ختم نبوت حلقۂ ٹولی چوکی کی تشکیل جدید عمل میں آئے گی ، علماء واَئمہ وحفاظ سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×