حیدرآباد و اطراف
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا کیلنڈر 2021 منظرِ عام پر
حیدرآباد: 10؍دسمبر (پریس نوٹ) مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب ہر سال کی طرح اس سال بھی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کا کیلنڈر 2021 چھپ کر منظر عام پر آچکاہے کیلنڈر میں عقیدہ وایمان کی اہمیت وحفاظت ، عظمت صحابہ عناوین کے علاوہ قادیانیت شکیلیت دیندار انجمن جماعت المسلمین منکرین حدیث اور دیگر گمراہ وباطل فتنوں کے بارے میں اہم مضامین اردو اوررومن انگلش میں شامل ہیں نیزاوقات نماز بھی رکھے گئے ہیں کیلنڈر کی 30 روپے ہے دعوتی و تبلیغی مقاصد کے تحت تقسیم کے لئے رعایتی قیمت پر بھی دستیاب ہے کیلنڈر حاصل کرنے کے لئے 9949144557 ۔ 9985030527 ۔ 8801774902 فون نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔