آئینۂ دکن

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیراہتمام تحفظ عقائد مہم کےجلسوں کا سلسلہ جاری

حیدرآباد: 7/نومبر (پریس نوٹ) مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرپردیش کے زیراہتمام تحفظ عقائد مہم کے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے مورخہ 8نومبربروزجمعہ بعد نماز مغرب جامع مسجد محمدیہ A.S راؤنگرE.C.I.L مولیٰ علی سکندرآباد میں دوسرا جلسہ منعقد ہوگا حضرت مولانا شاہ جمال الرحمٰن مفتاحی صاحب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت صدارت فرمائیں گے حضرت مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی صاحب رکن تاسییسی مجلس تحفظ ختم نبوت اور مولانا محمد انصاراللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت "موجودہ دور میں ہم اپنے دین وایمان کی حفاظت کیسے کریں؟”کے عنوان پر خطاب کریں گے مولانا نجم الدین قاسمی اور انتظامی کمیٹی جامع مسجد محمدیہ نے تمام برادران اسلام سے کثیرتعداد میں شرکت واستفادہ کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×