احوال وطن

مجلس تحفظ ختم نبوت یادگیر کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیامختلف امور پر تبادلۂ خیال‘ مولانا ابرار الحسن رحمانی کی شرکت

یادگیر: 20؍نومبر (پریس نوٹ) 18 نومبر , بروز جمعہ,بمقام مکہ مسجد, مجلس تحفظِ ختمِ نبوت کے سالانہ اجلاس کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی پروگرام مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی کی موجودگی میں منعقد ہوا، جس میں تین سو (300) سے زائد افراد شریک رہے۔
مشاورتی اجلاس میں مندرجہ ذیل امور طئے کئے گئے،(1)اس سال سالانہ اجلاس 4 ڈسمبر, بروز اتوار بمقام اے کیو فنکشن ہال منعقد ہوگا۔ (2)سالانہ جلسہ میں ملک کےاکابر علماء کی شرکت ہوگی۔ (3)سالانہ اجلاس سے پہلے شہر کے مختلف محلوں میں سات الگ الگ پروگرام ہوں گے، جس میں مقامی اور بیرونی علماء کے بیانات ہونگے. (4)خاص طور پر تاجر حضرات، طلبہ و طالبات اور خواتین کے پروگرام بہت اہتمام سے منعقد ہوں گے۔ (5)یہ سات مختلف پروگرام 25 نومبر سے 2 ڈسمبر کے درمیان ہوں گے، اس کے علاوہ دیہاتوں اور تعلقہ جات میں بھی سالانہ اجلاس کے سلسلے میں محنت کی جائے گی.
یہ مشاورتی اجلاس عالی جناب برھان الدین اظہر صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا , اجلاس میں شہر کے تمام مفتیان اور علماء کرام , خاص طور پر مفتی منیر الدین صاحب ندوی( مہتمم مدرسہ کاشف العلوم ) مفتی سمیع الدین صاحب قاسمی, ( خطیب و امام مسجد فاطمہ) مفتی زبیر احمد صاحب قاسمی ( خطیب و امام مکہ مسجد ) مفتی شیخ فرید الدین صاحب قاسمی ( خطیب و امام مسجد بلال ) کے علاوہ دیگر علماءو حفاظ اور ذمہ دار نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھی , اخیر میں حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی نے شہر کے تمام احباب خاص طور پر نوجوانوں کو سالانہ اجلاس کے سلسلے میں خوب محنت کرنے کی ہدایت دی، اور مولانا کی دعاء سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×