حیدرآباد و اطراف

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ قطب اللہ پور کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم انعامات

حیدرآباد:23/نومبر (راست) مولانا مفتی محمد ولی اللہ خان قاسمی جنرل سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ قطب اللہ پور کی اطلاع کے بموجب مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ حلقہ قطب اللہ پور کے زیر اہتمام ماہ اکتوبر میں منعقدہ سیرت وختم نبوت کوئز مقابلہ میں 600 سے زائد طلباء وطالبات نے حصہ لیا تھا اس مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات میں انعامات کی تقسیم اور ہمت افزائی کیلئے جلسہ تقسیم انعامات بتاریخ 27 نومبر بروز اتوار صبح 10 بجے بمقام ون پیالیس فنکشن ہال گاجولارامارام میں زیر صدارت مولانامحمد حنیف خان قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ قطب اللہ پور منعقد کیا جارہا ہے جسمیں بہ حیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی اکرام الحق صاحب دامت برکاتہم مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت گجرات حال مقیم فیجی اورحضرت مولانا محمد وجیہ الدین صاحب قاسمی مدظلہ مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھرا شریک ہوں گے۔مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے تمام اراکین نے عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں 8686441172

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing