آئینۂ دکن

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر نگرانی تعمیرکردہ مسجد ’’مسجد شجاع الدین’’ کا افتتاح، مولانا ارشد علی قاسمی کا خطاب

حیدرآباد: 31؍اکتوبر (پریس نوٹ) اسلام کے بنیادی عقائد وتعلیمات سے واقفیت ہر مسلمان کی بنیادی ضرورت ہے، چاہے مسلمان دیہاتوں میں رہتے ہوں یا شہروں میں، ایک مسلمان اسلام کے بنیادی عقائد و تعلیمات سے واقف ہونے کے بعد اپنے دین وایمان پر ثابت قدم رہ سکتا ہے وہ کبھی گمراہ اور باطل عقائد و نظریات کا شکار نہیں ہوگا، سنگارہ پلی ضلع پرکاشم میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر نگرانی تعمیر کردہ مسجد ’’مسجد شجاع الدین‘‘ کے افتتاح کے موقع پر مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت نے اپنی خصوصی خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا، مولانا نے کہا: مسجد میں نمازیں بھی پڑھی جاتی ہیں اور دین کا علم بھی حاصل کیا جاتا ہے اس لئے ہر مسجد میں دینی تعلیم کا مکتب ہونا ضروری ہے تاکہ دیہات کے لڑکے اور لڑکیاں دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ ہوں اور وہ اسلام کی بنیادی باتوں سے واقف ہوسکیں، مولانا نے خطاب کے آخرمیں مقامی مسلمانوں پر زور دے کر کہا: وہ نمازوں کی پابندی کریں، اپنے بچوں کو مکتب کی تعلیم کے لئے مسجد روانہ کریں اور مسجد کی صحیح دیکھ بھال کریں اس موقع پر جناب شیخ غوث احمد نگران شعبہ تعمیر مساجد مجلس تحفظ ختم نبوت، محمد سراج، نصیر الدین، امتیاز، عبدالمنان کارکانِ ختم نبوت کے علاوہ مقامی ذمہ دار حضرات بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×