حیدرآباد: 21؍دسمبر (پریس نوٹ) حافظ حاجی عبدالکریم کی اطلاع کے بموجب مجلس تحفظ ختم نبوت جوبلی ہلز کے زیراہتمام بتاریخ 22 ڈسمبر 2022ء بروز جمعرات دوپہر 2 بجے تا 4 بجے بمقام لا کالج کی سامنے گلی حبیب باغ یلاریڈی گوڑہ امیرپیٹ حیدرآباد میں جلسہ عام برائے خواتین بعنوان جان سے پیارا ایمان ہمارا منعقد کیا رہا ہے۔ جسمیں بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا عامر عتیق صاحب حسامی دامت برکاتہم (نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت جوبلی ہلز ) ومحترم مولانا نصیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم (امام مسجد کنیز فاطمہ) شرکت فرماکر بصیرت افروز خطابات فرمائیں گے انشاء اللہ
لہذا عامۃ المسلمین سے اپنی خواتین کے ساتھ جوق در جوق شرکت واستفاہ کی پرخلوص گزارش مجلس تحفظ ختم نبوت یوسف گوڑہ امیر پیٹ ونوجوانان محلہ نے کی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔8686567515____9100785179