حیدرآباد و اطراف

مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی بچکندہ کے زیر اہتمام جلسہ تکمیل ناظرہ قرآن و اصلاح معاشرہ

نظام آباد: یکم؍دسبمر (پریس نوٹ) الحمد للہ مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی بچکندہ کے تحت فی الحال 46 پسماندہ دیہاتوں میں مکاتب قرآنیہ کا نظام جاری ہے جن میں 1500 سے زائد طلبہ و طالبات دینی تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔ ادارہ کے تحت شیخاپور منڈل مدنور ضلع کاماریڈی میں  پچھلے چھ سال سے دینی تعلیمی مکتب کا منظم سلسلہ جاری ہے مستقل جد و جہد کے بعد الحمد للہ 49 طلبہ و طالبات نے تکمیل ناظرہ قرآن کورس مکمل کیا ہے۔ اسی ضمن میں جلسہ تکمیل ناظرہ قرآن و اصلاح معاشرہ بتاریخ 10/ڈسمبر 2022ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء زیر صدارت حضرت مفتی سعید اکبر صاحب نقشبندی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد اور زیرنگرانی حضرت مولانا مفتی محبوب محمد صاحب قاسمی منعقد کیا جارہا ہے۔ اس جلسہ میں حضرت مولانا مفتی خالد شاکر قاسمی صاحب دامت برکاتہم امام و خطیب مسجد خواجگان ناندیڑ اور حضرت مولانا وجیہ الدین قاسمی صاحب مدظلہ مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا کے ایمان افروز خطابات ہوں گے۔ مہمان علماء کرام کے ہاتھوں ان خوش نصیب طلبہ کو تہنیت پیش کی جائے گی اور اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔ انتظامی کمیٹی جامع مسجد شیخا پور نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing