
حیدرآباد و اطراف
مدرسہ سودہ نسوان الله پور بورہ بنڈہ میں جلسہ سیرت النبیﷺ
حیدرآباد: 10؍نومبر (عصر حاضر) خواجہ حمیدالدین احمد یونس سیکریٹری مدرسہ سودہ نسوان کی اطلاع کے بموجبم مدرسہ سودہ نسوان شاخ جامعہ عائشہ نسوان نیو اللہ پورنزدریلوےاسٹیشن بورہ بنڈہ میں جلسہ سیرت النبیﷺ بتاریخ 15/ربیع الاول 1441 مطابق13/ نومبر2019ء بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر زیرصدارت حضرت مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین صاحب سبیلی سرپرست مدرسہ سودہ نسوان مقرر ہے‘ جس میں مہمان مقرر حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب والاجاہی ،خطیب جامع مسجد عمر فاروق بنگلور کا کلیدی خطاب ہوگا۔ برادرانِ اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے۔
خواتین کے لیے پردہ کاخصوی انتظام رہے گا۔