• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

کاندھلہ کاروشن چراغ

بہ قلم:محمد ساجد کھجناوری‘ مدرس جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ

Asrehazir by Asrehazir
جولائی 18, 2019
in شخصیات
0
15
SHARES
496
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کاتبِ تقدیر ہی بہتر جانتا ہے کہ ہندی مسلمانوں کے نصیبہ میں اورکیا کیا لکھا ہے جدھر دیکھئیے ہر محاذ پر پسماندگی یا پھر محرومیوں کے بے شمار عنوانات ہیں ان کی مشکلات میں ہرصبح وشام اضافہ ہی دیکھنے میں آتا ہے بلکہ یہ مشکلات اس وقت اورگہری ہوجاتی ہیں جب ان سے نپٹنے کا صورپھونکنے اور بدعقیدہ ماحول میں صراطِ مستقیم کی وضاحت کرنے والے خاصانِ خدا بھی ہم سے روٹھنیلگ جائیں۔
27/رمضان المبارک 1440ھجری مطابق 2/جون 2019عیسوی بروز اتوار شام شام ہوتے یہ خبروحشت اثر سوشل میڈیا اور برقی ذرائع سے دنیابھرمیں پھیل گئی کہ مفسرقرآن اور شیخِ طریقت حضرت مولانامفتی افتخارالحسن کاندھلوی بھی منزلِ فردوس کو سدھارگئے ہیں بندہ نے اس خیال سے کہ خداکرے یہ خبرغلط ہو اپنے بعض رفقا سے تذکرہ کیا توانہوں نے بھی گلوگیر آواز میں تصدیق کردی تب دل نے بے ساختہ کہا کہ آہ موت وحیات کا یہ فلسفہ بھی کس قدرعجیب ہے

ADVERTISEMENT

عمربھرزیست کے ہمراہ اجل جاتی ہے
تاک میں رہتی ہے یک لخت نگل جاتی ہے

حضرت مولاناافتخارالحسن کاندھلوی کی وفات حسرت آیات نہ صرف ہمارے دیارِ علم ودانش کیلئے بڑاحادثہ ہے بلکہ ان کے سانح? رحلت سے تصوف وروحانیت اورتحقیق ونکتہ سنجی کا ایک عالی شان ستون زمین پر آرہا، وہ ہمارے اس عہد میں اپنے اسلاف کی جیتی جاگتی تصویر تھے ان کے چہرے بشرے سے ایک روشن ضمیر عالمِ دین کاتصورابھرتا تھا درحقیقت وہ عامل کامل بلندپایہ مفسر اورباتوفیق خادمِ دین وملت تھے، مصدرفیاض نے انھیں ایسے عظیم دینی وجاہتوں والے خاندان کا نسبی وفکری وارث بنایا تھا جہاں کئی صدیاں علم وکمالات کے سایہ میں گذری، علم عمل اور اخلاق کی خوشبو نے جس کے دیوارودرکومعطرکئے رکھا،
کاندھلہ کایہ خانوادہ شاید ہندوستان کے ان معدودِ چندخاندانوں میں نمایاں شناخت کاحامل رہا ہے جہاں یکتائے روزگار افاضل واعیان نے جنم لیا اورہندوستان کے تہذیبی وروحانی اورعلمی اثاثے کوروشن جہت عطاکی، یہاں کی سرزمین سے منسوب بہت سے نام ہیں جن کے تقوی وطہارت کی قسمیں کھائی جاسکتی ہیں اور واقعی وہ اپنے اپنے زمانہ میں کرداروعمل کے نمائندہ اشخاص تھے حضرت مولاناافتخارالحسن صاحب اسی سلسلۃ الذھب کی روشن کڑی تھے ان کے تعلیمی مراحل مظاہرعلوم سہارنپور میں طے ہوئے جہاں سے انہوں نے سندِ فراغ بھی پائی جبکہ تصوف وسلوک میں قطبِ زماں حضرت مولاناشاہ عبدالقادر رائے پوری قدس سرہ ان کے شیخ ومربی تھے جواپنے اس چہیتے مرید کو صوفی جی کے نام سے پکارتے تھے بعدازاں انہوں نے مولاناکاندھلوی کو خرق? خلافت سے بھی نوازا۔
مولاناافتخارالحسن مظاہری رحمہ اللہ نے درسِ نظامی کی تکمیل کے بعد علم وتحقیق کی بساط بچھائی،بعض مدارس میں علمی اشتغال بصورت تدریس جاری رہااورتحقیقات کے سمندرمیں غوطہ زنی کامزاج بناکرموتی رولنے کا بیڑہ اٹھایا اللہ نے انھیں تفسیر کے میدان میں خاصانوازاتھا وہ ایک ایک آیت کی تفسیر میں گھنٹوں نکاتی گفتگو کرلیتے تھے نصف صدی سے زائدعرصہ تک ان کے تفسیری دروس شوق کے کانوں سے سنے گئے۔حضرت مولاناکی زندگی کے ماہ وسال خدمتِ دین وادب ہی میں گذرے انھیں دین کے سارے ہی شعبوں سے پیار تھا مدارس مساجدتنظیمات اورتبلیغی مراکز کے کاموں کو وہ نہ صرف سراہتے تھے بلکہ عملا سارے ہی ابواب خیر سے ان کا رشتہ رہا آج جبکہ دعوت وتبلیغ کی تعبیروتشریح کے ذیل میں عقائد سے متصادم نظریات پنپ رہے ہیں بلکہ ابلاغِ دین کے نام پر ہرکہ ومہ تحریف کی جرأتِ بے جاکررہا ہے حضرت مولاناکی رحلت پذیری کا احساس زیادہ شدت سے ابھررہا ہے کہ بساغنیمت یہ وہ ذات گرامی تھی جس نے جماعتِ تبلیغ کے خیرالقرون کاجلو? جہاں آرا دیکھا تھا اسی لئے وہ جماعتی احباب کو اعتدال وتسلف اور مکمل دین کی عظمت کا سبق دیاکرتے تھے
تعلیم تدریس تذکیر تصنیف تبلیغ اورتربیت کے شعبوں میں ان کے کارہائے نمایاں حضرت مولانا کی بامقصداورمتحرک زندگی کے روشن عنوانات ہیں، افسوس کہ ہمہ جہت صفات کامجموعہ اور بیشمارخوبیوں سے آراستہ انسان ہم سے بچھڑگیا اناللہ واناالیہ راجعون اللہ حضرت مولاناکے درجات بلند فرمائے زلات سے درگذرکرے اور لواحقین کو صبروہمت سے نوازے، یہ بھی حضرت کے کمالِ تربیت کا نتیجہ اور خوش اثر ہے کہ محقق العصر محترم مولانانورالحسن راشد صاحب مدظلہم آپ کے علمی وقلمی وارث اورسلسلہ فیض کو متعدی کرنے والے زمانہ شناس ولدصالح ہیں۔
حضرت مولاناکے انتقال پر دین وسیاست سماج وادب اور دیگر شعبہائیحیات سے وابستہ سرکردہ افراد نے اپنے تأسف کااظہارکرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ کے روحِ رواں حضرت مولانامفتی خالدسیف اللہ نقشبندی دامت برکاتہم نے بھی آپ کے خلف الرشید حضرت مولانانورالحسن راشد کاندھلوی سے بذریعہ ٹیلی فون لندن سے تعزیت فرمائی اور اپنے گہرے صدمہ کااظہار کیا انہوں نے اپنے تعزیتی کلمات میں بجافرمایاکہ مخدوم العالم حضرت مولاناافتخارالحسن صاحب علم وعمل کے جامع ایک مربی صفات روحانی پیشوا تھے جن کے فیضانِ علم ومعرفت سیہزاروں بندگان خدا نے استفادہ کیا رب کریم انھیں فردوس بریں میں جگہ دے۔

ADVERTISEMENT
Previous Post

حج ؛ ایک عاشقانہ عبادت

Next Post

حجاج کرام کے لئے کام کی باتیں

Asrehazir

Asrehazir

Next Post

حجاج کرام کے لئے کام کی باتیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×