آئینۂ دکن

کرونا وائرس کی وجہ سے ملائیشیا کا سالانہ نقشبندی مجددی اجتماع ملتوی

حیدرآباد: 7؍مارچ (عصر حاضر) حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد مجددی نقشبندی دامت برکاتہم کا سالانہ اجتماع جو ہر سال پابندی کے ساتھ ملائیشیا میں منعقد ہوتا ہے امسال وہ اجتماع ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث و ادب مدیر ماہنامہ دارالعلوم مفتی محمد سلمان بجنوری نقشبندی خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم نے فرمائی ہے۔ مولانا نے عصر حاضر کے ایڈیٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کے ایک مدرسہ میں ایک طالبِ علم کرونا وائرس کا شکار ہوچکا ہے جس پر انتظامیہ نے فوری طور پر فیصلہ لیتے ہوئے مدرسہ کے طلباء و اساتذہ کو پندرہ دن کی تعطیل دے دی ہے‘ اور ان حالات کے پیشِ نظر ذمہ داران اس خوف میں مبتلا تھے کہ پندرہ دنوں تک مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی اور مختلف ممالک سے سالکین یہاں پر جمع ہوتے ہیں کہیں کوئی اس وائرس کا شکار نہ ہوجائے۔ ان حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حضرت پیر صاحب دامت برکاتہم کی جانب سے سالانہ اجتماع ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے‘ واضح ہو کہ اجتماع میں شرکت کی لیے 16؍ممالک سے 1100؍افراد نے رجسٹریشن کروالیا تھا‘ حضرت نے اپنے تمام مریدین متوسلین اور خلفاء سے کہا ہے کہ جن احباب نے اپنا ٹکٹ بنوالیا ہےوہ اس کو کینسل کروادیں‘ اور اپنے قریبی خلفاء سے رابطہ میں رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×