آئینۂ دکن

خانقاہ مظفریہ میں مجلس ذکر و سلوک

حیدرآباد: یکم؍نومبر (عصر حاضر) حافظ رضوان چشتی صابری وحافظ فیروز چشتی صابری کی اطلاع کے مطابق خانقاہ چشتیہ صابریہ مظفریہ ، پلاٹ نمبر ۲۰؍ کوہ نور کالونی الکاپورروڈ نزد گورنمنٹ ہاسٹل میں 3 ؍ نومبر بعد نماز مغرب ماہانہ ’’ مجلس ذکر وسلوک ‘‘ مقرر ہے ، استاذ الاساتذہ عارف بااللہ حضرت مولانا شاہ محمداظہار الحق قریشی چشتی صابری مظفر قاسمی خلف اکبر وجانشین قطب دکن حضرت مولانا شاہ محمد عبدالغفور قریشی ؒ خلیفہ ٔ اجل شیخ الاسلام حضرت مدنیؒ اس مجلس کی صدارت اور خصوصی خطاب فرمائیں گے ، مجلس کا آغاز مولانا حافظ عبدالرافع حسامی کی تلاوت کلام پاک سے ہو گا جبکہ بزرگ نعت گو شاعر انور حسین انور چشتی صابری ،قاری سید بشیر احمد، مولانا عبدالواسع قریشی نبیرہ قطب دکنؒ ،حکیم شرف الدین حاجی بار گاہ نبوی ؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کر یں گے ، صدارتی خطاب سے قبل مفتی عبدالمنعم فاروقی نبیرہ حضرت قطب دکنؒ خطیب جامع مسجد اشرفی کا اصلاحی بیان ہوگا ،آخر میں سلسلہ چشتیہ صابریہ میں ذکر جہری اور مراقبہ کی عملی مشق کروائی جائے گی ،لہذا وابستگان سلسلہ اور اپنی اصلاح وتربیت کے خواہش مندوں سے اس بامقصد مجلس میں مع احباب کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ،مزید تفصیلات کے لئے 9849270160 پر ربط پیدا کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×